مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:26 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 26 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1186، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 180 پر ہے۔

وَٱذۡكُرُوٓاْ إِذۡ أَنتُمۡ قَلِيلٞ مُّسۡتَضۡعَفُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ ٱلنَّاسُ فَـَٔاوَىٰكُمۡ وَأَيَّدَكُم بِنَصۡرِهِۦ وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

اور اس حالت کو یاد کرو! جب کہ تم زمین میں قلیل تھے، کمزور شمار کئے جاتے تھے۔ اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو لوگ نوچ کھسوٹ نہ لیں، سو اللہ نے تم کو رہنے کی جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا فرمائیں تاکہ تم شکر کرو۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں مکی زندگی کے شدائد وخطرات کا بیان اور اس کے بعد مدنی زندگی میں مسلمان جس آرام وراحت اور آسودگی سے بفضل الٰہی ہمکنار ہوئے، اس کا تذکرہ ہے۔

8:26 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:26 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:26

Al-Mukhtasar

26- اے ایمان والو! وہ وقت یاد کرو جب تم مکے میں بالکل تھوڑی تعداد میں تھے، وہاں کے باسی تمھیں کمزور سمجھ کر تم پر ظلم ڈھاتے تھے۔ تم ڈرتے تھے کہیں تمھارے دشمن تمھیں اچک نہ لے جائیں تو اللہ تعالیٰ نے تمھیں پناہ کے لیے ایک ٹھکانا مدینہ طیبہ کی صورت میں عطا کیا اور کئی جنگوں میں تمھیں دشمن پر فتح دے کر مضبوط کیا۔ ان جنگوں میں بدر کی جنگ بھی تھی۔ اس نے تمھیں پاکیزہ رزق عطا فرمایا اور اس میں وہ اموالِ غنیمت بھی شامل ہیں جو تم نے اپنے دشمنوں سے لیے، تاکہ تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کی شکر گزاری کرو تو وہ تمھیں ان سے مزید عطا فرمائے گا۔ ان نعمتوں کی ناقدری نہ کرو ورنہ وہ یہ نعمتیں تم سے چھین لے گا اور تمھیں عذاب بھی دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
180
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
180
نسخ مصحف (612 صفحات)
181
آیت 8:26 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:26 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:26 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 180 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 180 · نسخ مصحف (612 صفحات): 181.

آیت 8:26 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 8:26 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:26: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:26 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:26 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,186 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:26 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:26 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play