مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:28 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1188، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 180 پر ہے۔

وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَأَوۡلَٰدُكُمۡ فِتۡنَةٞ وَأَنَّ ٱللَّهَ عِندَهُۥٓ أَجۡرٌ عَظِيمٞ

اور تم اس بات کو جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اوﻻد ایک امتحان کی چیز ہے1 ۔ اور اس بات کو بھی جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس بڑا بھاری اجر ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مال اور اولاد کی محبت ہی عام طور پر انسان کو خیانت پر اور اللہ اور رسول کی اطاعت سے گریز کرنے پر مجبور کرتی ہے ۔ اس لئےان کو فتنہ (آزمائش) قرار دیا گیا ہے، یعنی اس کےذریعے سے انسان کی آزمائش ہوتی ہے کہ ان کی محبت میں امانت اور اطاعت کے تقاضے پورے کرتا ہے یا نہیں؟ اگر وہ پورے کرتا ہے تو سمجھ لو کہ وہ اس آزمائش میں کامیاب ہے۔ بصورت دیگر ناکام ۔ اس صورت میں یہی مال اور اولاد اس کے لئے عذاب الٰہی کا باعث بن جائیں گے۔

8:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:28

Al-Mukhtasar

مال اور اولاد کی محبت چونکہ بندے کو خیانت پر آمادہ کرتی ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ یہ دونوں آزمائش ہیں، چنانچہ فرمایا:

28- اے ایمان والو! یہ جان لو کہ تمھارے اموال اور تمھاری اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمھارے لیے امتحان اور آزمائش ہیں۔ یہ تمھیں آخرت کے لیے عمل سے روک سکتے ہیں اور خیانت پر آمادہ کر سکتے ہیں۔ جان لو کہ اللہ کے ہاں عظیم ثواب ہے، لہٰذا تم اپنے اموال اور اولاد کا خیال کرتے ہوئے اور ان کی خاطر خیانت کر کے اپنا یہ ثواب ضائع مت کرنا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
180
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
180
نسخ مصحف (612 صفحات)
181
آیت 8:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 180 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 180 · نسخ مصحف (612 صفحات): 181.

آیت 8:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 8:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:28: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,188 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play