مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:44 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1204، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 182 پر ہے۔

وَإِذۡ يُرِيكُمُوهُمۡ إِذِ ٱلۡتَقَيۡتُمۡ فِيٓ أَعۡيُنِكُمۡ قَلِيلٗا وَيُقَلِّلُكُمۡ فِيٓ أَعۡيُنِهِمۡ لِيَقۡضِيَ ٱللَّهُ أَمۡرٗا كَانَ مَفۡعُولٗاۗ وَإِلَى ٱللَّهِ تُرۡجَعُ ٱلۡأُمُورُ

جبکہ اس نے بوقت ملاقات انہیں تمہاری نگاہوں میں بہت کم دکھائے اور تمہیں ان کی نگاہوں میں کم دکھائے1 تاکہ اللہ تعالیٰ اس کام کو انجام تک پہنچا دے جو کرنا ہی تھا2 اور سب کام اللہ ہی کی طرف پھیرے جاتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 تاکہ وہ کافر بھی تم سے خوف کھا کر پیچھے نہ ہٹیں۔ پہلا واقعہ خواب کاتھا اور یہ دکھلانا عین قتال کے وقت تھا، جیسا کہ الفاظ قرآنی سے واضح ہے ۔ تاہم یہ معاملہ ابتدائی میں تھا۔ لیکن جب باقاعدہ لڑائی شروع ہوگئی تو پھر کافروں کو مسلمان اپنے سے دوگنا نظر آتے تھے جیسا کہ سورۂ آل عمران کی آیت 13 سے معلوم ہوتا ہے۔ بعد میں زیادہ دکھانے کی حکمت یہ نظر آتی ہے کہ کثرت دیکھ کر ان کے اندر مسلمانوں کا خوف اور دہشت بیٹھ جائے، جس سے ان کے اندر بزدلی اور پست ہمتی پیدا ہو، اس کے برعکس پہلے کم دکھانے میں حکمت یہ تھی کہ وہ لڑنے سے گریز نہ کریں۔
  2. 2 اس سب کا مقصد یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے جو فیصلہ کیا ہوا تھا، وہ پورا ہو جائے۔ اس لئے اس نے اس کے اسباب پیدا فرما دیئے۔

8:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:44

Al-Mukhtasar

44- اے مومنو! وہ وقت یاد کرو جب تم دشمن سے ٹکرائے تو اللہ تعالیٰ تمھیں ان کی تعداد بہت تھوڑی دکھا رہا تھا، اس طرح اس نے ان سے لڑائی کے لیے آگے بڑھنے میں تمھیں دلیر کر دیا۔ اور تمھیں ان کی نگاہوں میں کم دکھا رہا تھا تاکہ وہ تم سے لڑائی کے لیے پیش قدمی کریں اور واپس جانے کے بارے میں نہ سوچیں تاکہ اللہ تعالیٰ اس کام کو پورا کر دے جو ہونے والا تھا، وہ اس طرح کہ مشرکوں کو قتل اور قید کی سزا دے کر ان سے انتقام لے اور مومنوں کو دشمن پر فتح عطا کر کے ان پر انعام و اکرام فرمائے۔ اکیلے اللہ تعالیٰ ہی کی طرف تمام کام لوٹائے جائیں گے تو وہ برے کو اس کی برائی کا بدلہ دے گا اور نیکوکار کو اس کی نیکی کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
182
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
182
نسخ مصحف (612 صفحات)
183
آیت 8:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 182 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 182 · نسخ مصحف (612 صفحات): 183.

آیت 8:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 8:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:44: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,204 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play