سورۃ الانفال 8:48 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1208، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 183 پر ہے۔
وَإِذۡ زَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَعۡمَٰلَهُمۡ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَكُمُ ٱلۡيَوۡمَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَإِنِّي جَارٞ لَّكُمۡۖ فَلَمَّا تَرَآءَتِ ٱلۡفِئَتَانِ نَكَصَ عَلَىٰ عَقِبَيۡهِ وَقَالَ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّنكُمۡ إِنِّيٓ أَرَىٰ مَا لَا تَرَوۡنَ إِنِّيٓ أَخَافُ ٱللَّهَۚ وَٱللَّهُ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ
جبکہ ان کے اعمال کو شیطان انہیں زینت دار دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ لوگوں میں سے کوئی بھی آج تم پر غالب نہیں آسکتا، میں خود بھی تمہارا حمایتی ہوں لیکن جب دونوں جماعتیں نمودار ہوئیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا میں تم سے بری ہوں۔ میں وه دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے1 ۔ میں اللہ سے ڈرتا ہوں2، اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب واﻻ ہے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مشرکین جب مکہ سے روانہ ہوئے تو انہیں اپنے حریف قبیلے بنی بکر بن کنانہ سے اندیشہ تھا کہ وہ پیچھے سے انہیں نقصان نہ پہنچائے، چنانچہ شیطان سراقہ بن مالک کی صورت بنا کر آیا، جو بنی بکر بن کنانہ کے ایک سردار تھے، اور کہا انہیں نہ صرف فتح وغلبہ کی بشارت دی بلکہ اپنی حمایت کا بھی پورا پورا یقین دلایا۔ لیکن جب ملائکہ کی صورت میں امداد الٰہی اسے نظر آئی تو ایڑیوں کے بل بھاگ کھڑا ہوا۔
- 2 اللہ کا خوف تو اس کے دل میں کیا ہونا تھا؟ تاہم اسے یقین ہو گیا تھا کہ مسلمانوں کو اللہ کی خاص مدد حاصل ہے۔ مشرکین ان کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔
- 3 ممکن ہے یہ شیطان کے کلام کا حصہ ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے جملہ مستانفہ ہو۔
8:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:48
Al-Mukhtasar
48- اے ایمان والو! تم اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کا وہ انعام بھی یاد رکھو کہ شیطان نے مشرکوں کو ان کے اعمال خوشنما کر کے دکھائے اور مسلمانوں سے لڑائی کے لیے انھیں جوش دلایا۔ ان سے کہا: آج تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا، میں تمھارا مددگار اور حمایتی ہوں اور تمھیں تمھارے دشمن سے بچاؤں گا۔ جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو اہلِ ایمان کی مدد کرنے کے لیے فرشتے ان کے ساتھ تھے اور مشرکوں کے ساتھ شیطان تھا جو جلد انھیں چھوڑ کر بھاگنے والا تھا، چنانچہ شیطان پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلا اور مشرکوں سے کہا: میرا تمھارے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ مجھے تو مومنوں کی مدد کے لیے آئے ہوئے فرشتے نظر آرہے ہیں۔ مجھے ڈر ہے کہ اللہ مجھے ہلاک نہ کردے اور اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے۔ اس کی سزا اور عذاب برداشت کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 36
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 183
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 183
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 184
آیت 8:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 183 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 183 · نسخ مصحف (612 صفحات): 184.
آیت 8:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 36.
آیت 8:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:48: حروف کی تعداد 138، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,208 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔