سورۃ الانفال 8:49 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1209، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 183 پر ہے۔
إِذۡ يَقُولُ ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ غَرَّ هَٰٓؤُلَآءِ دِينُهُمۡۗ وَمَن يَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِ فَإِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٞ
جبکہ منافق کہہ رہے تھے اور وه بھی جن کے دلوں میں روگ تھا1 کہ انہیں تو ان کے دین نے دھوکے میں ڈال دیا ہے2 جو بھی اللہ پر بھروسہ کرے اللہ تعالیٰ بلا شک وشبہ غلبے واﻻ اور حکمت واﻻ ہے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس سے مراد یا تو وہ مسلمان ہیں جو نئے نئے مسلمان ہوئے تھے اور مسلمانوں کی کامیابی کے بارے میں انہیں شک تھا، یا اس سے مراد مشرکین ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ مدینہ میں رہنے والے یہودی مرادہوں۔
- 2 یعنی ان کی تعداد تو دیکھو اور سروسامان کا جو حال ہے، وہ بھی ظاہر ہے۔ لیکن یہ مقابلہ کرنے چلے ہیں مشرکین مکہ سے، جو تعداد میں بھی ان سے کہیں زیادہ ہیں اور ہر طرح کے سامان حرب اور وسائل سے مالا مال بھی ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دین نے ان کو دھوکے اور فریب میں ڈال دیا ہے۔ اور یہ موٹی سی بات بھی ان کی سمجھ میں نہیں آرہی۔
- 3 اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان اہل دنیا کو اہل ایمان کے عزم وثبات کا کیا اندازہ ہو سکتا ہے جن کا توکل اللہ کی ذات پر ہے، جو غالب ہے یعنی اپنے بھروسہ کرنے والوں کو بے سہارا نہیں چھوڑتا اور حکیم بھی ہے اور اس کے ہر فعل میں حکمت بالغہ ہے جس کے ادراک سے انسانی عقلیں قاصر ہیں۔
8:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:49
Al-Mukhtasar
49- وہ وقت یاد کرو جب منافق اور کمزور ایمان والے لوگ کہہ رہے تھے کہ ان مسلمانوں کو ان کے دین نے دھوکے میں ڈال دیا ہے جو انھیں قلتِ تعداد اور کمزور جنگی تیاری اور دشمن کی کثرتِ تعداد اور ان کی بھرپور جنگی تیاری کے باوجود دشمن پر فتح کی یقین دہانی کراتا ہے۔ درحقیقت ان لوگوں کو اس بات کی سمجھ ہی نہیں کہ جو شخص اکیلے اللہ تعالیٰ کے فتح و نصرت کے وعدے پر اعتماد اور اس پر بھروسا کرے، اللہ تعالیٰ اس کی ضرور مدد کرتا ہے اور اسے بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا، خواہ وہ بندہ کتنا ہی کمزور کیوں نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ سب پر غالب ہے، کوئی اس پر غالب نہیں آسکتا۔ وہ اپنی تقدیر اور شریعت میں کمال حکمت والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 183
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 183
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 184
آیت 8:49 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:49 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:49 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 183 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 183 · نسخ مصحف (612 صفحات): 184.
آیت 8:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 8:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:49: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,209 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:49 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔