سورۃ الانفال 8:5 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1165، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 177 پر ہے۔
كَمَآ أَخۡرَجَكَ رَبُّكَ مِنۢ بَيۡتِكَ بِٱلۡحَقِّ وَإِنَّ فَرِيقٗا مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ لَكَٰرِهُونَ
جیسا کہ آپ کے رب نے آپ کے گھر سے حق کے ساتھ آپ کو روانہ کیا1 اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس کو گراں سمجھتی تھی۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جس طرح مال غنیمت کی تقسیم کا معاملہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا باعث بنا ہوا تھا۔ پھر اسے اللہ اور اس کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کے حوالہ کردیا گیا تو اسی میں مسلمانوں کی بہتری تھی، اسی طرح آپ کا مدینہ سے نکلنا، اور پھر آگے چل کر تجارتی قافلے کے بجائے، لشکر قریش سے مدبھیڑ ہوجانا، گو بعض طبائع کے لیے ناگوار تھا، لیکن اس میں بھی بالاخر فائدہ مسلمانوں ہی کا ہوگا۔
- 2 یہ ناگواری لشکر قریش سے لڑنے کے معاملے میں تھی، جس کا اظہار چند ایک افراد کی طرف سے ہوا اور اس کی وجہ بھی صرف بے سروسامانی تھی۔ اس کا تعلق مدینہ سے نکلنے سے نہیں ہے۔
8:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:5
Al-Mukhtasar
5- جس طرح مالِ غنیمت کی تقسیم میں تمھارے اختلاف اور تنازع کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے لیا اور اسے اپنی اور اپنے رسول کی صوابدید پر رکھا ہے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اسی طرح آپ کے رب نے آپ پر وحی نازل کر کے آپ کو مدینہ طیبہ سے نکل کر مشرکین سے ٹکرانے کا حکم دیا، حالانکہ مومنوں کا ایک گروہ ایسا نہیں چاہتا تھا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 177
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 177
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 178
آیت 8:5 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:5 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:5 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 177 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 177 · نسخ مصحف (612 صفحات): 178.
آیت 8:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 8:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:5: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,165 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:5 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔