سورۃ الانفال 8:53 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1213، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 184 پر ہے۔
ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ لَمۡ يَكُ مُغَيِّرٗا نِّعۡمَةً أَنۡعَمَهَا عَلَىٰ قَوۡمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنفُسِهِمۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٞ
یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ کسی قوم پر کوئی نعمت انعام فرما کر پھر بدل دے جب تک کہ وه خود اپنی اس حالت کو نہ بدل دیں جو کہ ان کی اپنی تھی1 اور یہ کہ اللہ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک کوئی قوم کفران نعمت کا راستہ اختیار کرکے اور اللہ تعالیٰ کے اوامرو نواہی سے اعراض کرکے اپنے احوال واخلاق کو نہیں بدل لیتی، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی نعمتوں کا دروازہ بند نہیں فرماتا ۔ دوسرے لفظوں میں اللہ تعالیٰ گناہوں کی وجہ سے اپنی نعمتیں سلب فرما لیتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے انعامات کا مستحق بننے کے لئے ضروری ہے کہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔ گویا تبدیلی کا مطلب یہی ہے کہ قوم گناہوں کو چھوڑ کر اطاعت الٰہی کا راستہ اختیار کرے۔
8:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:53
Al-Mukhtasar
53- یہ سخت سزا اس وجہ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی قوم کو اپنی طرف سے کسی نعمت سے نوازتا ہے تو اس وقت تک وہ نعمت اس سے واپس نہیں لیتا جب تک وہ اپنی ایمان، استقامت اور نعمتوں کے شکر والی بہترین حالت کو اللہ کے ساتھ کفر، اس کی نافرمانی اور نعمتوں کی ناقدری والی بدترین حالت سے بدل نہیں لیتی۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے اقوال خوب سننے والا اور ان کے افعال خوب جاننے والا ہے۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے پوشیدہ نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 184
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 184
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 185
آیت 8:53 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:53 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:53 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 184 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 184 · نسخ مصحف (612 صفحات): 185.
آیت 8:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 8:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:53: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,213 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:53 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔