مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:52 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1212، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 183 پر ہے۔

كَدَأۡبِ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِ ٱللَّهِ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِهِمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ قَوِيّٞ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ

مثل فرعونیوں کے حال کے اور ان سے اگلوں کے1 ، کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں سے کفر کیا پس اللہ نے ان کے گناہوں کے باعﺚ انہیں پکڑ لیا۔ اللہ تعالیٰ یقیناً قوت واﻻ اور سخت عذاب واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ”دَأْبٌ“ کے معنی ہیں عادت۔ کاف تشبیہ کے لئے ہے۔ یعنی ان مشرکین کی عادت یا حال، اللہ کے پیغمبر کے جھٹلانے میں، اسی طرح ہے جس طرح فرعون اور اس سے قبل دیگر مکذبین کی عادت یا حال تھا۔

8:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:52 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:52

Al-Mukhtasar

52- یہ نازل ہونے والا عذاب ان کافروں کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہر جگہ اور ہر زمانے کے کافروں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا یہی دستور چلا آرہا ہے۔ آلِ فرعون اور ان سے پہلی امتوں نے بھی جب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی آیات کا انکار کیا تو اللہ تعالیٰ نے انھیں ان کے گناہوں کے باعث پورے غلبے اور بے حد قدرت سے پکڑ لیا اور ان پر اپنا عذاب نازل کیا۔ اللہ تعالیٰ نہایت قوت والا ہے۔ کوئی اس پر زبردستی کر سکتا ہے نہ غالب آسکتا ہے اور جو اس کی نافرمانی کرے تو وہ اسے سخت سزا بھی دیتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
183
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
183
نسخ مصحف (612 صفحات)
184
آیت 8:52 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:52 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:52 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 183 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 183 · نسخ مصحف (612 صفحات): 184.

آیت 8:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 8:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:52: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,212 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:52 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play