مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:58 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 58 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1218، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 184 پر ہے۔

وَإِمَّا تَخَافَنَّ مِن قَوۡمٍ خِيَانَةٗ فَٱنۢبِذۡ إِلَيۡهِمۡ عَلَىٰ سَوَآءٍۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡخَآئِنِينَ

اور اگر تجھے کسی قوم کی خیانت کا ڈر ہو تو برابری کی حالت میں ان کا عہدنامہ توڑ دے1 ، اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 خیانت سے مراد ہے معاہد قسم سے نقض عہد کا خطرہ - اور عَلَى سَوَاءٍ (برابری کی حالت میں) کا مطلب ہے کہ انہیں باقاعدہ مطلع کیا جائے کہ آئندہ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی معاہدہ نہیں۔ تاکہ دونوں فریق اپنے اپنے طور پر اپنی حفاظت کے ذمہ دار ہوں، کوئی ایک فریق لاعلمی اور مغالطے میں نہ مارا جائے۔
  2. 2 یعنی یہ نقض عہد اگر مسلمانوں کی طرف سے بھی ہو تو یہ خیانت ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔ حضرت معاویہ (رضي الله عنه) اور رومیوں کے درمیان معاہدہ تھا۔ جب معاہدے کی مدت ختم ہونے کے قریب آئی تو حضرت معاویہ (رضي الله عنه) نے روم کی سرزمین کے قریب اپنی فوجیں جمع کرنا شروع کر دیں۔ مقصد یہ تھا کہ معاہدے کی مدت ختم ہوتے ہی رومیوں پر حملہ کر دیا جائے۔ ایک صحابی حضرت عمرو بن عبسہ (رضي الله عنه) کے علم میں حضرت معاویہ (رضي الله عنه) کی یہ تیاری آئی تو انہوں نے اسے غدر سے تعبیر فرمایا اور ایک حدیث رسول بیان فرما کر اسے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا، جس پر حضرت معاویہ (رضي الله عنه) نے اپنی فوجیں واپس بلالیں۔ (مسند أحمد جلد 5، ص - 111، أبو داود كتاب الجهاد، باب في الإمام يكون بينه وبين العدو عهد فيسير نحوه (إليه)، ترمذي، أبواب السير، باب ما جاء في الغدر)

8:58 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:58 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:58

Al-Mukhtasar

58- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ کو کسی ایسی قوم سے دھوکا بازی اور خیانت کا خدشہ ہو جس کے ساتھ آپ کا معاہدہ ہے اور آپ کے لیے اس کی علامات ظاہر ہو جائیں تو انھیں بتا دیں کہ ہمارا تمھارا معاہدہ اب ختم ہے تاکہ انھیں بھی علم ہو جائے۔ انھیں اطلاع دینے سے پہلے ان پر اچانک حملہ نہ کریں کیونکہ اطلاع کے بغیر اس طرح حملہ خیانت تصور ہوگا اور اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا بلکہ ان سے سخت ناراض ہوتا ہے، اس لیے آپ خیانت کرنے سے باز رہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
184
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
184
نسخ مصحف (612 صفحات)
185
آیت 8:58 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:58 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:58 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 184 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 184 · نسخ مصحف (612 صفحات): 185.

آیت 8:58 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 8:58 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:58: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:58 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:58 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,218 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:58 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:58 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play