سورۃ الانفال 8:61 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1221، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 184 پر ہے۔
۞ وَإِن جَنَحُواْ لِلسَّلۡمِ فَٱجۡنَحۡ لَهَا وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
اگر وه صلح کی طرف جھکیں تو تو بھی صلح کی طرف جھک جا اور اللہ پر بھروسہ رکھ1 ، یقیناً وه بہت سننے جاننے واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اگر حالت جنگ کے بجائے صلح کے متقاضی ہوں اور دشمن بھی مائل بہ صلح ہو تو صلح کر لینے میں کوئی حرج نہیں ۔ اگر صلح سے دشمن کا مقصد دھوکہ اور فریب ہو، تب بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں، یقیناً اللہ دشمن کے فریب سے بھی محفوظ رکھے گا، اور وہ آپ کو کافی ہے ۔ لیکن صلح کی یہ اجازت ایسے حالات میں ہے جب مسلمان کمزور ہوں اور صلح میں اسلام اور مسلمانوں کا مفاد ہو ۔ لیکن جب معاملہ اس کے برعکس ہو، مسلمان قوت ووسائل میں ممتاز ہوں اور کافر کمزور اورہزیمت خوردہ تو اس صورت میں صلح کے بجائے کافروں کی قوت وشوکت کو توڑنا ضروری ہے ۔ (سورۂ محمد: 35) ”وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةٞ“ (الأنفال: 39)
8:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:61
Al-Mukhtasar
61- اگر وہ آپ سے جنگ چھوڑ کر صلح کی طرف مائل ہوں تو اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ بھی اس کی طرف مائل ہو جائیں اور ان سے معاہدہ کر لیں۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسا اور اعتماد کریں، وہ کبھی آپ کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گا۔ بلاشبہ وہ ان کی باتیں خوب سننے والا، ان کی نیتیں اور ان کے کام خوب جاننے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 184
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 184
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 185
آیت 8:61 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:61 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:61 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 184 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 184 · نسخ مصحف (612 صفحات): 185.
آیت 8:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 8:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:61: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,221 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:61 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔