مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:60 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1220، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 184 پر ہے۔

وَأَعِدُّواْ لَهُم مَّا ٱسۡتَطَعۡتُم مِّن قُوَّةٖ وَمِن رِّبَاطِ ٱلۡخَيۡلِ تُرۡهِبُونَ بِهِۦ عَدُوَّ ٱللَّهِ وَعَدُوَّكُمۡ وَءَاخَرِينَ مِن دُونِهِمۡ لَا تَعۡلَمُونَهُمُ ٱللَّهُ يَعۡلَمُهُمۡۚ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَيۡءٖ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ يُوَفَّ إِلَيۡكُمۡ وَأَنتُمۡ لَا تُظۡلَمُونَ

تم ان کے مقابلے کے لئے اپنی طاقت بھر قوت کی تیاری کرو اور گھوڑوں کے تیار رکھنے کی1 کہ اس سے تم اللہ کے دشمنوں کو خوف زده رکھ سکو اور ان کے سوا اوروں کو بھی، جنہیں تم نہیں جانتے، اللہ انہیں خوب جان رہا ہے جو کچھ بھی اللہ کی راه میں صرف کرو گے وه تمہیں پورا پورا دیا جائے گا اور تمہارا حق نہ مارا جائے گا۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 قُوَّةٍ کی تفسیر نبی (صلى الله عليه وسلم) سے ثابت ہے یعنی تیراندازی (صحيح مسلم- كتاب الإمارة- باب فضل الرمي والحث عليه- وديكر كتب حديث) کیونکہ اس دور میں یہ بہت بڑا جنگی ہتھیار اور نہایت اہم فن تھا، جس طرح گھوڑے جنگ کے لئے ناگزیر ضرورت تھے، جیسا کہ اس آیت سے بھی واضح ہے۔ لیکن اب تیر اندازی اور گھوڑوں کی یہ جنگی اہمیت وافادیت وضرورت باقی نہیں رہی۔ اس لئے ”وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ“ کے تحت آج کل کے جنگی ہتھیاروں (مثلاً میزائیل، ٹینک، بم اور جنگی جہاز اور بحری جنگ کے لئے آبدوزیں وغیرہ) کی تیاری ضروری ہے۔

8:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:60 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:60

Al-Mukhtasar

60- اے ایمان والو! تم اپنی طاقت کے مطابق افرادی قوت اور جنگی تیاری رکھو، جیسے تیراندازی وغیرہ اور جو گھوڑے تم راہِ الٰہی میں باندھے ہوئے ہو، انھیں بھی دشمن کے مقابلے کے لیے تیار رکھو تاکہ اس سے تم اللہ کے اور اپنے ان کافر دشمنوں کو خوف زدہ رکھ سکو جو تم پر کسی مصیبت کے ٹوٹ پڑنے کے منتظر رہتے ہیں اور تاکہ تم ان دوسرے لوگوں کو بھی ڈرا کر رکھو جنھیں تم نہیں جانتے اور نہ تمھیں یہ معلوم ہے کہ وہ دلوں میں تمھارے خلاف کتنی عداوت چھپائے بیٹھے ہیں۔ انھیں صرف اکیلا اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور ان کی اندرونی کیفیت سے بھی وہی آگاہ ہے۔ تم تھوڑا یا زیادہ جو مال بھی اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو، اللہ تمھیں دنیا میں اس کا بدل دے گا اور آخرت میں بغیر کمی کے اس کا پورا ثواب بھی عطا کرے گا، لہٰذا اس کی راہ میں خرچ کرنے میں جلدی کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
33
مدینہ مصحف (604 صفحات)
184
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
184
نسخ مصحف (612 صفحات)
185
آیت 8:60 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:60 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:60 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 184 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 184 · نسخ مصحف (612 صفحات): 185.

آیت 8:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 33.

آیت 8:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:60: حروف کی تعداد 135، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,220 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:60 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play