سورۃ الانفال 8:66 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 66 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1226، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 185 پر ہے۔
ٱلۡـَٰٔنَ خَفَّفَ ٱللَّهُ عَنكُمۡ وَعَلِمَ أَنَّ فِيكُمۡ ضَعۡفٗاۚ فَإِن يَكُن مِّنكُم مِّاْئَةٞ صَابِرَةٞ يَغۡلِبُواْ مِاْئَتَيۡنِۚ وَإِن يَكُن مِّنكُمۡ أَلۡفٞ يَغۡلِبُوٓاْ أَلۡفَيۡنِ بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ مَعَ ٱلصَّٰبِرِينَ
اچھا اب اللہ تمہارا بوجھ ہلکا کرتاہے، وه خوب جانتا ہے کہ تم میں ناتوانی ہے، پس اگر تم میں سے ایک سو صبر کرنے والے ہوں گے تو وه دو سو پر غالب رہیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار ہوں گے تو وه اللہ کے حکم سے دو ہزار پرغالب رہیں گے1 ، اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 پچھلاحکم صحابہ (رضي الله عنهم) پر گراں گزرا، کیونکہ اس کا مطلب تھا، ایک مسلمان دس کافروں کے لئے، بیس دوسوکے لئے اور سو ایک ہزار کے لئے کافی ہیں اور کافروں کے مقابلے میں مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد ہو تو جہاد فرض اور اس سے گریز ناجائز ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس میں تخفیف فرما کر ایک اور دس کا تناسب کم کرکے ایک اور دو کا تناسب کر دیا (صحیح بخاری ۔ تفسیر سورۂ الانفال) اب اس تناسب پر جہاد ضروری اور اس سے کم پر غیر ضروری ہے۔
- 2 یہ کہہ کر صبروثبات قدمی کی اہمیت بیان فرما دی کہ اللہ کی مدد حاصل کرنے کے لئے اس کا اہتمام ضروری ہے ۔
8:66 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:66
Al-Mukhtasar
66- اے ایمان والو! اب اللہ نے تمھاری کمزوری دیکھ کر تم پر شفقت کرتے ہوئے تمھارا بوجھ ہلکا کر دیا ہے۔ اب دس کے بجائے اگر ایک مسلمان کے مقابلے میں دو کافر ہوں تو مسلمان پر فرض ہے کہ ان کے سامنے ڈٹ جائے اور اگر تمھارے سو افراد کفار کے سامنے ڈٹ کر صبر سے لڑنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے اور اگر تم میں سے ایک ہزار صبر و استقامت سے لڑنے والے ہوں تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ دو ہزار کافروں پر غالب آئیں گے اور اللہ تعالیٰ اپنی تائید و نصرت کے ذریعے سے صبر کرنے والے مومنوں کے ساتھ ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 185
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 185
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 186
آیت 8:66 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:66 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:66 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 185 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 185 · نسخ مصحف (612 صفحات): 186.
آیت 8:66 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 8:66 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:66: حروف کی تعداد 106، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:66 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:66 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,226 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:66 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:66 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔