سورۃ الانفال 8:65 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1225، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 185 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ حَرِّضِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ عَلَى ٱلۡقِتَالِۚ إِن يَكُن مِّنكُمۡ عِشۡرُونَ صَٰبِرُونَ يَغۡلِبُواْ مِاْئَتَيۡنِۚ وَإِن يَكُن مِّنكُم مِّاْئَةٞ يَغۡلِبُوٓاْ أَلۡفٗا مِّنَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَفۡقَهُونَ
اے نبی! ایمان والوں کو جہاد کا شوق دلاؤ1 اگر تم میں بیس بھی صبر کرنے والے ہوں گے، تو دو سو پر غالب رہیں گے۔ اور اگر تم میں ایک سو ہوں گے تو ایک ہزار کافروں پر غالب رہیں گے2 اس واسطے کہ وه بے سمجھ لوگ ہیں۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 تَحْرِيضٌ کے معنی ہیں ترغیب میں مبالغہ کرنا یعنی خوب رغبت دلانا اور شوق پیدا کرنا ۔چنانچہ اس کے مطابق نبی (صلى الله عليه وسلم) جنگ سے قبل صحابہ کو جہاد کی ترغیب دیتے اور اس کی فضیلت بیان فرماتے۔ جیسا کہ بدر کے موقعے پر، جب مشرکین اپنی بھاری تعداد اور بھرپور وسائل کے ساتھ میدان میں آموجود ہوئے، آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا :ایسی جنت میں جانے کے لئے کھڑے ہو جاؤ جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے“، ایک صحابی عمیر بن حمام (رضي الله عنه) نے کہا اس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے؟ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ہاں، اس پر بخ بخ کہا یعنی خوشی کا اظہار کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ میں بھی جنت میں جانے والوں میں سے ہوں گا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”تم اس میں جانے والوں میں سے ہوگے“۔ چنانچہ انہوں نے اپنی تلوار کی میان توڑ ڈالی اور کھجوریں نکال کر کھانے لگے، پھر جو بچیں، ہاتھ سے پھینک دیں اور کہا۔ ان کے کھانے تک میں زندہ رہا تو یہ تو طویل زندگی ہوگی پھر آگے بڑھے اور داد شجاعت دینے لگے، حتیٰ کہ عروس شہادت سے ہمکنار ہوگئے (رضي الله عنه)۔ (صحيح مسلم- كتاب الإمارة- باب ثبوت الجنة للشهيد)
- 2 یہ مسلمانوں کے لئے بشارت ہے کہ تمہارے ثابت قدمی سے لڑنے والے بیس مجاہد دو سو پر اور سو ایک ہزار پر غالب رہیں گے۔
8:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:65
Al-Mukhtasar
65- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! ایمان والوں کو جہاد کا شوق دلائیں اور انھیں اس انداز سے اس پر آمادہ کریں کہ ان کے حوصلے بلند ہوں اور ان میں جرأت پیدا ہو۔ اے ایمان والو! اگر تمھاری تعداد بیس ہو اور تم صبر و استقامت سے دشمن کے دو سو افراد سے ٹکرا جاؤ تو بھی ان پر غالب آؤ گے اور اگر تم میں سے سو صبر کرنے والے ہوں تو وہ ہزار کافروں پر غالب آئیں گے۔ یہ اس لیے کہ کافر اللہ تعالیٰ کے اس دستور کو نہیں سمجھتے کہ اللہ تعالیٰ اپنے دوستوں کی مدد کرتا اور اپنے دشمنوں کو شکست سے دوچار کرتا ہے اور انھیں جنگ کے حقیقی مقصد کا بھی علم نہیں، چنانچہ وہ دنیا میں غلبہ پانے کی خاطر لڑتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 185
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 185
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 186
آیت 8:65 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:65 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:65 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 185 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 185 · نسخ مصحف (612 صفحات): 186.
آیت 8:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 8:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:65: حروف کی تعداد 113، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,225 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:65 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔