سورۃ الانفال 8:70 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 70 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1230، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 186 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ قُل لِّمَن فِيٓ أَيۡدِيكُم مِّنَ ٱلۡأَسۡرَىٰٓ إِن يَعۡلَمِ ٱللَّهُ فِي قُلُوبِكُمۡ خَيۡرٗا يُؤۡتِكُمۡ خَيۡرٗا مِّمَّآ أُخِذَ مِنكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
اے نبی! اپنے ہاتھ تلے کے قیدیوں سے کہہ دو کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں نیک نیتی دیکھے گا1 تو جو کچھ تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر تمہیں دے گا2 اور پھر گناه بھی معاف فرمائے گا اور اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے ہی۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی ایمان واسلام لانے کی نیت اور اسے قبول کرنے کا جذبہ۔
- 2 یعنی جو فدیہ تم سے لیا گیا ہے، اس سے بہتر تمہیں اللہ تعالیٰ قبول اسلام کے بعد عطا فرما دے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، حضرت عباس (رضي الله عنه) وغیرہ جو ان قیدیوں میں تھے، مسلمان ہوگئے تو اس کے بعد اللہ نے انہیں دنیوی مال ودولت سے بھی خوب نوازا۔
8:70 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:70
Al-Mukhtasar
70- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! جو مشرک بدر کے موقع پر قیدی بن کر آپ کے قابو میں آئے ہیں، ان سے کہیں: اگر اللہ تعالیٰ تمھارے دلوں میں خیر کا کوئی ارادہ اور نیک نیتی دیکھے گا تو جو فدیہ تم سے لیا گیا ہے، اس سے بہتر تمھیں عطا کر دے گا، اس لیے اس فدیے میں سے جو تم سے لیا گیا ہے، اس پر غم نہ کرو۔ صرف یہی نہیں بلکہ تمھارے گناہ بھی بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور دیگر مسلمان ہونے والوں کے حق میں پورا ہوا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 10
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 186
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 186
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 187
آیت 8:70 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:70 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 10.
آیت 8:70 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 186 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 186 · نسخ مصحف (612 صفحات): 187.
آیت 8:70 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 8:70 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:70: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:70 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:70 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,230 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:70 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:70 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔