مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:71 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1231، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 186 پر ہے۔

وَإِن يُرِيدُواْ خِيَانَتَكَ فَقَدۡ خَانُواْ ٱللَّهَ مِن قَبۡلُ فَأَمۡكَنَ مِنۡهُمۡۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

اور اگر وه تجھ سے خیانت کا خیال کریں گے تو یہ تو اس سے پہلے خود اللہ کی خیانت کر چکے ہیں آخر اس نے انہیں گرفتار کرا دیا1 ، اور اللہ علم وحکمت واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی زبان سے تو اظہار اسلام کر دیں لیکن مقصد دھوکہ دینا ہو، تو اس سے قبل انہوں نے کفر وشرک کا ارتکاب کر کے کیا حاصل کیا ؟ یہی کہ وہ مسلمانوں کے قیدی بن گئے، اس لئے آئندہ بھی اگر وہ شرک کے راستے پر قائم رہے تو اس سے مزید ذلت ورسوائی کے سوا انہیں کچھ اور حاصل نہیں ہوگا۔

8:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:71 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:71

Al-Mukhtasar

71- اے نبی ( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر وہ آپ سے خیانت کا ارادہ رکھیں کہ صرف اسلام کا اظہار کریں (دل سے مسلمان نہ ہوں) تو اس سے پہلے وہ خود اللہ تعالیٰ سے بھی خیانت کر چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے خلاف آپ کی مدد کی، چنانچہ ان میں سے کچھ قتل ہوئے اور کچھ قیدی بن گئے۔ اگر انھوں نے دوبارہ یہ حرکت کی تو اس جیسی سزا کے لیے تیار رہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق اور ان کی مصلحتوں کو خوب جاننے والا اور اپنی تدبیر میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
186
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
186
نسخ مصحف (612 صفحات)
187
آیت 8:71 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:71 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:71 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 186 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 186 · نسخ مصحف (612 صفحات): 187.

آیت 8:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 8:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:71: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,231 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:71 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play