سورۃ العنکبوت 29:24 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 24 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3364، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 399 پر ہے۔
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦٓ إِلَّآ أَن قَالُواْ ٱقۡتُلُوهُ أَوۡ حَرِّقُوهُ فَأَنجَىٰهُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلنَّارِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ
ان کی قوم کا جواب بجز اس کے کچھ نہ تھا کہ کہنے لگے کہ اسے مار ڈالو یا اسے جلا دو1 ۔ آخر اللہ نے انہیں آگ سے بچا لیا2، اس میں ایمان والے لوگوں کے لیے تو بہت سی نشانیاں ہیں.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ان آیات سے قبل حضرت ابراہیم (عليه السلام) کا قصہ بیان ہو رہا تھا، اب پھر اس کا بقیہ بیان کیا جارہا ہے۔ درمیان میں جملہ معترضہ کے طور پر اللہ کی توحید اور اس کی قدرت وطاقت کو بیان کیا گیا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ سب حضرت ابراہیم (عليه السلام) ہی کے وعظ کا حصہ ہے، جس میں انہوں نے توحید ومعاد کے اثبات میں دلائل دیئے ہیں، جن کا کوئی جواب جب ان کی قوم سےنہیں بنا تو انہوں نے اس کا جواب ظلم وتشدد کی اس کارروائی سے دیا، جس کا ذکر اس آیت میں ہے کہ اسے قتل کر دو یا جلا ڈالو۔ چنانچہ انہوں نے آگ کا ایک بہت بڑا الاؤ تیار کرکے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو منجنیق کے ذریعے سے اس میں پھینک دیا۔
- 2 یعنی اللہ نے اس آگ کو گلزار کی صورت میں بدل کر اپنے بندے کو بچا لیا، جیسا کہ سورہ انبیاء میں گزرا۔
29:24 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:24
Al-Mukhtasar
24- جب ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم کو اکیلے اللہ کی عبادت کرنے اور اس کے سوا بتوں کی عبادت چھوڑنے کا حکم دیا تو ان کا جواب بس یہی تھا کہ اپنے معبودوں کا بدلہ لینے کی خاطر اسے قتل کر دو یا آگ میں ڈال دو۔ آخر اللہ تعالیٰ نے انھیں آگ سے بچا لیا۔ بلاشبہ آگ میں ڈالے جانے کے بعد ابراہیم علیہ السلام كو اس سے بچانے میں ایمان لانے والوں کے لیے یقیناً بہت سي عبرتیں ہیں کیونکہ وہی عبرتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 399
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 399
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 400
آیت 29:24 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:24 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:24 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 399 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 399 · نسخ مصحف (612 صفحات): 400.
آیت 29:24 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 29:24 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:24: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:24 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:24 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,364 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:24 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:24 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔