مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:25 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3365، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 399 پر ہے۔

وَقَالَ إِنَّمَا ٱتَّخَذۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡثَٰنٗا مَّوَدَّةَ بَيۡنِكُمۡ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ ثُمَّ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يَكۡفُرُ بَعۡضُكُم بِبَعۡضٖ وَيَلۡعَنُ بَعۡضُكُم بَعۡضٗا وَمَأۡوَىٰكُمُ ٱلنَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّٰصِرِينَ

(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے) کہا کہ تم نے جن بتوں کی پرستش اللہ کے سوا کی ہے انہیں تم نے اپنی آپس کی دنیوی دوستی کی بنا ٹھہرا لی ہے1 ، تم سب قیامت کے دن ایک دوسرے سے کفر کرنے لگو گے2 اور ایک دوسرے پر لعنت کرنے لگو گے۔ اور تمہارا سب کا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اور تمہارا کوئی مددگار نہ ہوگا.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی یہ تمہارے قومی بت ہیں جو تمہاری اجتماعیت اور آپس کی دوستی کی بنیاد ہیں۔ اگر تم ان کی عبادت چھوڑ دو تو تمہاری قومیت اور دوستی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
  2. 2 یعنی قیامت کے دن تم ایک دوسرے کا انکار اور دوستی کے بجائے ایک دوسرے پر لعنت کرو گے اور تابع ، متبوع کو ملامت اور متبوع، تابع سے بیزاری کا اظہار کریں گے۔

29:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:25 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:25

Al-Mukhtasar

25- ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا: بلاشبہ تم نے جن بتوں کو معبود بنایا ہے، ان کی عبادت تم صرف اس لیے کرتے ہو کہ دنیا کی زندگی میں تمھارے آپس کے تعارف اور تمھاری محبت اور دوستی کا انحصار ان کی عبادت پر ہے، پھر قیامت کے دن تمھاری یہ آپس کی دوستی ٹوٹ جائے گی اور عذاب دیکھ کر تم ایک دوسرے سے براء ت (الگ تھلگ ہونے) کا اظہار کرو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے۔ تمھارا ٹھکانا جس کی طرف تم لوٹو گے، آگ ہے۔ تمھارے کوئی مددگار نہ ہوں گے جو تمھیں اللہ کے عذاب سے بچا سکیں، نہ تمھارے بت جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو اور نہ ان کے علاوہ کوئی دوسرا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
399
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
399
نسخ مصحف (612 صفحات)
400
آیت 29:25 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:25 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:25 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 399 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 399 · نسخ مصحف (612 صفحات): 400.

آیت 29:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 29:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:25: حروف کی تعداد 114، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,365 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:25 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play