مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:31 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3371، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 400 پر ہے۔

وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَآ إِبۡرَٰهِيمَ بِٱلۡبُشۡرَىٰ قَالُوٓاْ إِنَّا مُهۡلِكُوٓاْ أَهۡلِ هَٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِۖ إِنَّ أَهۡلَهَا كَانُواْ ظَٰلِمِينَ

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں1 ، یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی حضرت لوط (عليه السلام) کی دعا قبول فرمالی گئی اور اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو ہلاک کرنے کے لیے بھیج دیا۔ وہ فرشتے پہلے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے پاس گئے اور انہیں اسحاق (عليه السلام) ویعقوب (عليه السلام) کی خوش خبری دی اور ساتھ ہی بتلایا کہ ہم لوط (عليه السلام) کی بستی ہلاک کرنے آئے ہیں۔

29:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:31 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:31

Al-Mukhtasar

31- جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئے تو انھوں نے انھیں اسحاق علیہ السلام اور ان کے بعد ان کے بیٹے یعقوب علیہ السلام کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا: ہم قومِ لوط کی بستی سدوم کے رہنے والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ بلاشبہ وہاں کے رہنے والے بے حیائی کے جو کام کرتے ہیں، اس وجہ سے وہ ظالم ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
400
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
400
نسخ مصحف (612 صفحات)
401
آیت 29:31 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:31 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:31 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 400 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 400 · نسخ مصحف (612 صفحات): 401.

آیت 29:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 29:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:31: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,371 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:31 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play