سورۃ العنکبوت 29:32 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3372، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 400 پر ہے۔
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطٗاۚ قَالُواْ نَحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَن فِيهَاۖ لَنُنَجِّيَنَّهُۥ وَأَهۡلَهُۥٓ إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُۥ كَانَتۡ مِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ
(حضرت ابراہیم علیہ السلام نے) کہا اس میں تو لوط (علیہ السلام) ہیں، فرشتوں نے کہا یہاں جو ہیں ہم انہیں بخوبی جانتے ہیں1 ۔ لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے خاندان کو سوائے اس کی بیوی کے ہم بچالیں گے، البتہ وه عورت پیچھے ره جانے والوں میں سے ہے.2
29:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:32
Al-Mukhtasar
32- ابراہیم علیہ السلام نے فرشتوں سے کہا: یہ بستی جس کے باشندوں کو ہلاک کرنے کا تمھارا ارادہ ہے، وہاں لوط علیہ السلام بھی ہیں اور وہ ظالموں میں سے نہیں۔ فرشتوں نے کہا: وہاں جو ہیں ہم انھیں بخوبی جانتے ہیں۔ جو تباہی اس بستی والوں پر آنے والی ہے، ہم اس سے لوط علیہ السلام اور ان کے گھر والوں کو ضرور بچا لیں گے سوائے ان کی بیوی کے، وہ پیچھے رہنے اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہوگی، لہٰذا اسے ہم ان کے ساتھ ہی ہلاک کردیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 400
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 400
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 401
آیت 29:32 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:32 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:32 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 400 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 400 · نسخ مصحف (612 صفحات): 401.
آیت 29:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 29:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:32: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,372 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:32 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔