مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:41 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3381، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 401 پر ہے۔

مَثَلُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَوۡلِيَآءَ كَمَثَلِ ٱلۡعَنكَبُوتِ ٱتَّخَذَتۡ بَيۡتٗاۖ وَإِنَّ أَوۡهَنَ ٱلۡبُيُوتِ لَبَيۡتُ ٱلۡعَنكَبُوتِۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ

جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا اور کارساز مقرر کر رکھے ہیں ان کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وه بھی ایک گھر بنا لیتی ہے، حاﻻنکہ تمام گھروں سے زیاده بودا گھر مکڑی کا گھر ہی ہے1 ، کاش! وه جان لیتے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جس طرح مکڑی کا جالا (گھر) نہایت بودا، کمزور اور ناپائیدار ہوتا ہے، ہاتھ کے ادنیٰ سے اشارے سے وہ نابود ہو جاتا ہے۔ اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا معبود، حاجت روا اور مشکل کشا سمجھنا بھی بالکل ایسا ہی، یعنی بالکل بے فائدہ ہے، کیونکہ وہ بھی کسی کے کام نہیں آسکتے۔ اس لیے غیر اللہ کے سہارے بھی مکڑی کے جالے کی طرح یکسر ناپائیدار ہیں۔ اگر یہ پائیدار یا نفع بخش ہوتے تو یہ معبود گزشتہ اقوام کو تباہی سے بچا لیتے۔ لیکن دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ انہیں نہیں بچا سکے۔

29:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:41 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:41

Al-Mukhtasar

41- ان مشرکوں کی مثال جنھوں نے اللہ کے سوا بتوں کو اپنا کارساز بنا کر ان کے نفع یا ان کی شفاعت کی امید پر ان کی عبادت کی، اس مکڑی کی طرح ہے جو گھر بناتی ہے کہ وہ اسے کسی کی زیادتی سے محفوظ رکھے گا، حالانکہ تمام گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا گھر ہی ہے۔ وہ دشمن سے اس کا بچاؤ نہیں کرتا۔ اسی طرح ان کے بت ہیں جو نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان اور نہ وہ سفارش ہی کریں گے۔ اگر مشرکوں کو اس بات کا علم ہوتا تو اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو معبود بنا کر ان کی عبادت نہ کرتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
401
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
401
نسخ مصحف (612 صفحات)
402
آیت 29:41 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:41 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:41 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 401 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 401 · نسخ مصحف (612 صفحات): 402.

آیت 29:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 29:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:41: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,381 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:41 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play