مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:40 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3380، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 401 پر ہے۔

فَكُلًّا أَخَذۡنَا بِذَنۢبِهِۦۖ فَمِنۡهُم مَّنۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِ حَاصِبٗا وَمِنۡهُم مَّنۡ أَخَذَتۡهُ ٱلصَّيۡحَةُ وَمِنۡهُم مَّنۡ خَسَفۡنَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ وَمِنۡهُم مَّنۡ أَغۡرَقۡنَاۚ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ

پھر تو ہر ایک کو ہم نے اس کے گناه کے وبال میں گرفتار کر لیا1 ، ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا2 اور ان میں سے بعض کو زور دار سخت آواز نے دبوچ لیا3 اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا4 اور ان میں سے بعض کو ہم نے ڈبو دیا5، اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ ان پر ﻇلم کرے بلکہ یہی لوگ اپنی جانوں پر ﻇلم کرتے تھے.6

مترجم کے حواشی (6)
  1. 1 یعنی ان مذکورین میں سے ہر ایک کی، ان کے گناہوں کی پاداش میں، ہم نے گرفت کی۔
  2. 2 یہ قوم عاد تھی، جس پر نہایت تندوتیز ہوا کا عذاب آیا۔ یہ ہوا زمین سے کنکریاں اڑا اڑا کر ان پر برساتی ، بالآخر اس کی شدت اتنی بڑھی کہ انہیں اچک کر آسمان تک لے جاتی اور انہیں سر کے بل زمین پر دے مارتی، جس سے ان کا سر الگ اور دھڑ الگ ہو جاتا گویا کہ وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہیں۔ (ابن کثیر) بعض مفسرین نے حاصبا کا مصداق قوم لوط (عليه السلام) کو ٹھہرایا ہے۔ لیکن امام ابن کثیر نے اسے غیر صحیح اور حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) کی طرف منسوب قول کو منقطع قرار دیا ہے۔
  3. 3 یہ حضرت صالح (عليه السلام) کی قوم، ثمود ہے۔ جنہیں ان کے کہنے پر ایک چٹان سے اونٹنی نکال کر دکھائی گئی۔ لیکن ان ظالموں نے ایمان لانے کے بجائے اس اونٹنی کو ہی مار دالا۔ جس کے تین دن بعد ان پر سخت چنگھاڑ کا عذاب آیا، جس نے ان کی آوازوں اور حرکتوں کو خاموش کر دیا۔
  4. 4 یہ قارون ہے، جسے مال و دولت کے خزانے عطا کیے گئے تھے، لیکن یہ اس گھمنڈ میں مبتلا ہوگیا کہ یہ مال و دولت اس بات کی دلیل ہے کہ میں اللہ کے ہاں معزز و محترم ہوں۔ مجھے موسیٰ (عليه السلام) کی بات ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ چنانچہ اسے اس کے خزانوں اور محلات سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا۔
  5. 5 یہ فرعون ہے، جو ملک مصر کا حکمران تھا، لیکن حد سے تجاوز کرکے اس نے اپنے بارے میں الوہیت کا دعویٰ بھی کر دیا۔ حضرت موسیٰ (عليه السلام) پر ایمان لانے سے اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو، جس کو اس نے غلام بنا رکھا تھا، آزاد کرنے سے انکار کر دیا۔ بالآخر ایک صبح اس کو اس کے پورے لشکر سمیت دریائے قلزم میں غرق کر دیا گیا۔
  6. 6 یعنی اللہ کی شان نہیں کہ وہ ظلم کرے۔ اس لیے پچھلی قومیں، جن پر عذاب آیا، محض اس لیے ہلاک ہوئیں کہ کفروشرک اور تکذیب ومعاصی کا ارتکاب کرکے انہوں نے خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا۔

29:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:40 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:40

Al-Mukhtasar

40- چنانچہ ان سب کو، جن کا پہلے ذکر ہوا، ہم نے اپنے ہلاک کرنے والے عذاب کی گرفت میں لے لیا۔ ان میں سے ایک قومِ لوط تھی جن پر ہم نے تہ بہ تہ کھنگر کے پتھر برسائے اور ان میں قومِ صالح اور قومِ شعیب تھیں جنھیں سخت زور دار چنگھاڑ نے دبوچ لیا۔ ان میں ایک قارون تھا جسے ہم نے اس کے گھر سمیت زمین میں دھنسا دیا اور ان میں قومِ نوح اور فرعون اور ہامان تھے جنھیں ہم نے غرق کر کے ہلاک کر دیا۔ اللہ تعالیٰ بغیر گناہ کے انھیں ہلاک کر کے ان پر ظلم کرنے والا نہ تھا بلکہ وہ گناہ کر کے خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے، لہٰذا عذاب کے حقدار ٹھہرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
401
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
401
نسخ مصحف (612 صفحات)
402
آیت 29:40 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:40 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:40 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 401 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 401 · نسخ مصحف (612 صفحات): 402.

آیت 29:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 29:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:40: حروف کی تعداد 124، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,380 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:40 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play