مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:52 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3392، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 402 پر ہے۔

قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡ شَهِيدٗاۖ يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۗ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱلۡبَٰطِلِ وَكَفَرُواْ بِٱللَّهِ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ

کہہ دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ تعالیٰ گواه ہونا کافی ہے1 وه آسمان وزمین کی ہر چیز کا عالم ہے، جو لوگ باطل کے ماننے والے اور اللہ تعالیٰ سے کفر کرنے والے2 ہیں وه زبردست نقصان اور گھاٹے میں ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس بات پر کہ میں اللہ کا نبی ہوں اور جو کتاب مجھ پر نازل ہوئی ہے، یقیناً منجانب اللہ ہے۔
  2. 2 یعنی غیر اللہ کو عبادت کا مستحق ٹھہراتے ہیں اور جو فی الواقع مستحق عبادت ہے، یعنی اللہ تعالیٰ ، اس کا انکار کرتے ہیں۔
  3. 3 کیونکہ یہی لوگ فساد عقلی اور سوء فہم میں مبتلا ہیں، اسی لئے انہوں نے جو سودا کیا ہےکہ ایمان کے بدلے کفر اور ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی ہے، اس میں بھی یہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔

29:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:52 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:52

Al-Mukhtasar

52- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: جو کچھ میں لایا ہوں، اس کی سچائی پر اور تمھارے اس کو جھٹلانے پر اللہ پاک کا گواہ ہونا ہی کافی ہے۔ وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور اسے بھی جانتا ہے جو زمین میں ہے۔ ان دونوں کی کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔ جو لوگ باطل پر یقین رکھتے ہیں، اور باطل سے مراد ہر وہ چیز ہے جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے، اور اللہ کے ساتھ کفر کرتے ہیں جو اکیلا عبادت کے لائق ہے تو وہی لوگ ایمان کے بدلے کفر اختیار کرنے کی وجہ سے زبردست نقصان اور گھاٹے میں ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
402
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
402
نسخ مصحف (612 صفحات)
403
آیت 29:52 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:52 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 29:52 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 402 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 402 · نسخ مصحف (612 صفحات): 403.

آیت 29:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 29:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:52: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,392 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:52 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play