مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:53 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3393، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 403 پر ہے۔

وَيَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ وَلَوۡلَآ أَجَلٞ مُّسَمّٗى لَّجَآءَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ وَلَيَأۡتِيَنَّهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ

یہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی کر رہے ہیں1 ۔ اگر میری طرف سے مقرر کیا ہوا وقت نہ ہوتا تو ابھی تک ان کے پاس عذاب آچکا ہوتا2، یہ یقینی بات ہے کہ اچانک ان کی بے خبری میں ان کے پاس عذاب آپہنچے گا.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی پیغمبر کی بات ماننے کے بجائے، کہتے ہیں کہ اگر تو سچا ہے تو ہم پر عذاب نازل کروا دے۔
  2. 2 یعنی ان کے اعمال واقوال تو یقیناً اس لائق ہیں کہ انہیں فوراً صفحۂ ہستی سے ہی مٹا دیا جائے۔ لیکن ہماری سنت ہے کہ ہر قوم کو ایک وقت خاص تک مہلت دیتے ہیں، جب وہ مہلت عمل ختم ہو جاتی ہے تو ہمارا عذاب آجاتا ہے۔
  3. 3 یعنی جب عذاب کا وقت مقرر آجائے گا تو اس طرح اچانک آئے گا کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلےگا، یہ وقت مقرر وہ ہےجو اس نے اہل مکہ کے لئے لکھ رکھا تھا، یعنی جنگ بدر میں اسارت وقتل، یا پھر قیامت کا وقوع ہے جس کے بعد کافروں کے لئے عذاب ہی عذاب ہے۔

29:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:53 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:53

Al-Mukhtasar

53- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ مشرکوں کو جس عذاب سے ڈراتے ہیں، وہ اس کی جلدی مچا رہے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ نے ان کے عذاب کا ایک وقت مقرر نہ کیا ہوتا جو آگے پیچھے نہیں ہو گا تو اب تک ان پر وہ عذاب آچکا ہوتا جو وہ طلب کر رہے ہیں۔ وہ یقیناً ان پر اچانک آئے گا اور وہ اس کی توقع بھی نہ رکھتے ہوں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
403
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
403
نسخ مصحف (612 صفحات)
404
آیت 29:53 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:53 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 29:53 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 403 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 403 · نسخ مصحف (612 صفحات): 404.

آیت 29:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 29:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:53: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,393 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:53 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play