سورۃ العنکبوت 29:6 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3346، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 396 پر ہے۔
وَمَن جَٰهَدَ فَإِنَّمَا يُجَٰهِدُ لِنَفۡسِهِۦٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ ٱلۡعَٰلَمِينَ
اور ہر ایک کوشش کرنے واﻻ اپنے ہی بھلے کی کوشش کرتا ہے۔ ویسے تو اللہ تعالیٰ تمام جہان والوں سے بےنیاز ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کا مطلب وہی ہے جو «مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ» (الجاثية: 15) کا ہے یعنی جو نیک عمل کرے گا، اس کا فائدہ اسی کو ہوگا۔ ورنہ اللہ تعالیٰ تو بندوں کے افعال سے بےنیاز ہے۔ اگر سارے کے سارے متقی بن جائیں تو اس سے اس کی سلطنت میں قوت واضافہ نہیں ہوگا اور سب نافرمان ہو جائیں تو اس سے اس کی بادشاہی میں کمی نہیں ہوگی۔ الفاظ کی مناسبت سے اس میں جہاد مع الکفار بھی شامل ہے کہ وہ بھی من جملہ اعمال صالحہ ہی ہے۔
29:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:6
Al-Mukhtasar
6- جس نے اپنے نفس کو اطاعت پر لگانے اور گناہ سے دور رکھنے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا تو وہ اپنے ہی لیے کوشش کرتا ہے کیونکہ اس کا فائدہ اسی کی طرف لوٹنے والا ہے۔ اللہ تو تمام مخلوقات سے بے نیاز ہے۔ ان کی اطاعت سے اس کی شان بڑھتی ہے نہ ان کی نافرمانی سے اس کی شان میں کوئی کمی ہوتی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 396
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 397
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 398
آیت 29:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 396 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 397 · نسخ مصحف (612 صفحات): 398.
آیت 29:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 29:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:6: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,346 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔