سورۃ العنکبوت 29:60 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3400، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 403 پر ہے۔
وَكَأَيِّن مِّن دَآبَّةٖ لَّا تَحۡمِلُ رِزۡقَهَا ٱللَّهُ يَرۡزُقُهَا وَإِيَّاكُمۡۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
اور بہت سے1 جانور ہیں جو اپنی روزی اٹھائے نہیں پھرتے2، ان سب کو اور تمہیں بھی اللہ تعالیٰ ہی روزی دیتا ہے3، وه بڑا ہی سننے جاننے واﻻ ہے.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 كَأَيِّنْ میں کاف تشبیہ کا ہے اور معنی ہیں کتنے ہی یا بہت سے۔
- 2 کیونکہ اٹھا کر لے جانے کی ان میں ہمت ہی نہیں ہوتی، اسی طرح وہ ذخیرہ بھی نہیں کر سکتے۔ مطلب یہ ہے کہ رزق کسی خاص جگہ کے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ اللہ کا رزق اپنی مخلوق کے لئے عام ہے وہ جو بھی ہو اور جہاں بھی ہو بلکہ اللہ تعالیٰ نےہجرت کو جانے والے صحابہ (رضي الله عنهم) کو پہلے سے کہیں زیادہ وسیع اور پاکیزہ رزق عطا فرمایا، نیز تھوڑے ہی عرصے کے بعد انہیں عرب کے متعدد علاقوں کا حکمران بنا دیا۔ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ.
- 3 یعنی کمزور ہے یا طاقت ور، اسباب ووسائل سے بہرہ ور ہے یا بے بہرہ، اپنے وطن میں ہے یا مہاجر اور بے وطن، سب کا روزی رساں وہی اللہ ہے جو چیونٹی کو زمین کے کونوں کھدروں میں، پرندوں کو ہواؤں میں اور مچھلیوں اور دیگر آبی جانوروں کو سمندر کی گہرائیوں میں روزی پہنچاتا ہے۔ اس موقع پر مطلب یہ ہے کہ فقر وفاقہ کا ڈر ہجرت میں رکاوٹ نہ بنے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری اور تمام مخلوقات کی روزی کا ذمے دار ہے۔
- 4 وہ جاننے والا ہے تمہارے اعمال وافعال کو اور تمہارے ظاہر وباطن کو، اس لئے صرف اسی سے ڈرو، اس کے سوا کسی سے مت ڈرو! اسی کی اطاعت میں سعادت وکمال ہے اور اس کی معصیت میں شقاوت ونقصان۔
29:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:60
Al-Mukhtasar
60- اپنی کثرت کے باوجود تمام لاتعداد چوپائے جو اپنا رزق جمع کرنے اور اسے اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے، اللہ انھیں بھی رزق دیتا ہے اور تمھیں بھی، اس لیے بھوک کے ڈر سے ہجرت نہ کرنا تمھارا کوئی عذر نہیں۔ اللہ تعالیٰ تمھارے اقوال خوب سننے والا اور تمھاری نیتیں اور افعال خوب جاننے والا ہے۔ ان میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں اور وہ ضرور تمھیں اس کی جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 403
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 403
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 404
آیت 29:60 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:60 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 29:60 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 403 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 403 · نسخ مصحف (612 صفحات): 404.
آیت 29:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 29:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:60: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,400 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:60 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔