سورۃ العنکبوت 29:61 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 61 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3401، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 403 پر ہے۔
وَلَئِن سَأَلۡتَهُم مَّنۡ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَسَخَّرَ ٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُۖ فَأَنَّىٰ يُؤۡفَكُونَ
اور اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ زمین وآسمان کا خالق اور سورج چاند کو کام میں لگانے واﻻ کون ہے؟ تو ان کا جواب یہی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ1 ، پھر کدھر الٹے جا رہے ہیں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی یہ مشرکین، جو مسلمانوں کو محض توحید کی وجہ سے ایذائیں پہنچا رہے ہیں، ان سے اگر پوچھا جائے کہ آسمان وزمین کو عدم سےوجود میں لانے والا اور سورج اور چاند کو اپنے اپنے مدار پر چلانے والا کون ہے؟ تو وہاں یہ اعتراف کیے بغیر انہیں چارہ نہیں ہوتا کہ یہ سب کچھ کرنے والا اللہ ہے۔
- 2 یعنی دلائل واعتراف کے باوجود حق سے یہ اعراض اور گریز باعث تعجب ہے۔
29:61 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:61
Al-Mukhtasar
61- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ ان مشرکوں سے پوچھیں: آسمان کس نے پیدا کیے ہیں اور زمین کا خالق کون ہے؟ اور سورج اور چاند کو کس نے مطیع کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے بعد آتے ہیں؟ تو ان کا جواب یقیناً یہ ہوگا: انھیں اللہ نے پیدا کیا ہے، پھر اکیلے اللہ پر ایمان سے وہ کیسے پھیرے جارہے ہیں اور وہ اللہ کے سوا ان معبودوں کی عبادت کرتے ہیں جو نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 403
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 403
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 404
آیت 29:61 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:61 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 29:61 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 403 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 403 · نسخ مصحف (612 صفحات): 404.
آیت 29:61 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 29:61 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:61: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:61 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:61 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,401 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:61 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:61 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔