سورۃ العنکبوت 29:62 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 62 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3402، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 403 پر ہے۔
ٱللَّهُ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُ لَهُۥٓۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ1 ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے واﻻ ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ مشرکین کے اعتراض کا جواب ہے جو وہ مسلمانوں پر کرتے تھے کہ اگر تم حق پر ہوتو پھر غریب اور کمزور کیوں ہو؟ اللہ نے فرمایا کہ رزق کی کشادگی اور کمی اللہ کے اختیار میں ہے وہ اپنی حکمت ومشیت کے مطابق جس کو چاہتا ہے کم یا زیادہ دیتا ہے، اس کا تعلق اس کی رضا مندی یا غضب سے نہیں ہے۔
- 2 اس کو بھی وہی جانتا ہے کہ زیادہ رزق کس کے لئے بہتر ہے اور کس کے لئے نہیں؟
29:62 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:62
Al-Mukhtasar
62- اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے، رزق کشادہ اور کھلا کر دیتا ہے اور جس پر چاہے، اپنی حکمت سے جسے وہی جانتا ہے، اس کا رزق تنگ کر دیتا ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ اس سے کوئی چیز اوجھل نہیں اور کوئی تدبیر جو اس کے بندوں کے لیے بہتر ہو، اس سے چھپی نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 403
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 403
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 404
آیت 29:62 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:62 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 29:62 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 403 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 403 · نسخ مصحف (612 صفحات): 404.
آیت 29:62 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 29:62 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:62: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:62 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:62 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,402 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:62 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:62 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔