سورۃ العنکبوت 29:64 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 64 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3404، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 404 پر ہے۔
وَمَا هَٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَآ إِلَّا لَهۡوٞ وَلَعِبٞۚ وَإِنَّ ٱلدَّارَ ٱلۡأٓخِرَةَ لَهِيَ ٱلۡحَيَوَانُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ
اور دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے1 البتہ آخرت کے گھر کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے2، کاش! یہ جانتے ہوتے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی جس دنیا نے انہیں آخرت سے اندھا اور اس کے لئے توشہ جمع کرنے سے غافل رکھا ہے، وہ ایک کھیل کود سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی، کافر دنیا کے کاروبار میں مشغول رہتا ہے، اس کے لئے شب روز محنت کرتا ہے لیکن جب مرتا ہے تو خالی ہاتھ ہوتا ہے۔ جس طرح بچے سارا دن مٹی کے گھروندوں سے کھیلتے ہیں، پھر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، سوائے تھکاوٹ کے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
- 2 اس لئے ایسےعمل صالح کرنے چاہئے جن سے آخرت کا یہ گھر سنور جائے۔
- 3 کیونکہ اگر وہ یہ بات جان لیتے تو آخرت سے بے پرواہ ہو کر دنیا میں مگن نہ ہوتے۔ اس لئے انکا علاج علم ہے، علم شریعت۔
29:64 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:64
Al-Mukhtasar
64- یہ دنیا کی زندگی اپنے اندر پائے جانے والے مال و متاع اور نفسانی خواہشات کی بنا پر ان لوگوں کے لیے کھیل تماشے سے زیادہ نہیں ہے جنھوں نے اس سے دل لگا رکھا ہے۔ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ بلاشبہ آخرت کا گھر ہی ہمیشہ باقی رہنے کی بنا پر حقیقی زندگی ہے۔ کاش! یہ جانتے ہوتے تو اس فنا اور ختم ہونے والی کو ہمیشہ باقی رہنے والی پر فوقیت نہ دیتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 21
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 404
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 404
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 405
آیت 29:64 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:64 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 21.
آیت 29:64 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 404 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 404 · نسخ مصحف (612 صفحات): 405.
آیت 29:64 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 29:64 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:64: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:64 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:64 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,404 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:64 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:64 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔