مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:65 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 65 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3405، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 404 پر ہے۔

فَإِذَا رَكِبُواْ فِي ٱلۡفُلۡكِ دَعَوُاْ ٱللَّهَ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ فَلَمَّا نَجَّىٰهُمۡ إِلَى ٱلۡبَرِّ إِذَا هُمۡ يُشۡرِكُونَ

پس یہ لوگ جب کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے ہیں اس کے لئے عبادت کو خالص کر کے پھر جب وه انہیں خشکی کی طرف بچا ﻻتا ہے تو اسی وقت شرک کرنے لگتے ہیں.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 مشرکین کے اس تناقض کو بھی قرآن کریم میں متعدد جگہ بیان فرمایا گیا ہے۔ اس تناقض کو حضرت عکرمہ (رضي الله عنه) سمجھ گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں قبول اسلام کی توفیق حاصل ہوگئی۔ ان کے متعلق آیا ہے کہ فتح مکہ کے بعد یہ مکہ سے فرار ہوگئے تاکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی گرفت سے بچ جائیں۔ یہ حبشہ جانے کے لئے ایک کشتی میں بیٹھے، کشتی گرداب میں پھنس گئی، تو کشتی میں سوار لوگوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ پورے خلوص سے رب سے دعائیں کرو، اس لئےکہ یہاں اس کےعلاوہ کوئی نجات دینے والا نہیں ہے۔ حضرت عکرمہ (رضي الله عنه) نے یہ سن کر کہا کہ اگر یہاں سمندر میں اس کے سوا کوئی نجات نہیں دے سکتا تو خشکی میں بھی اس کے سوا کوئی نجات نہیں دے سکتا۔ اور اسی وقت اللہ سے عہد کر لیا کہ اگر میں یہاں سے بخیرت ساحل پر پہنچ گیا تو میں محمد (صلى الله عليه وسلم) کے ہاتھ پر بیعت کر لوں گا یعنی مسلمان ہو جاؤں گا، چنانچہ یہاں سے نجات پاکر انہوں نے اسلام قبول کرلیا (رضي الله عنه)۔ (ابن کثیر بحوالہ سیرت محمد بن اسحاق)

29:65 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:65 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:65

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کو ان کے ایک تضاد سے متنبہ کیا کہ جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان رکھتے ہیں اور جب وہ غیراللہ کی عبادت کرتے ہیں تو اس کی الوہیت کا انکار کر دیتے ہیں، تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے ان کے ایک دوسرے تضاد کا ذکر بھی کر دیا اور وہ یہ کہ جب انھیں ڈوب مرنے کا ڈر ہوتا ہے تو خالص توحید کو مان لیتے ہیں اور جب اللہ انھیں امن دے دیتا ہے تو دوبارہ شرک کی طرف پلٹ جاتے ہیں، چنانچہ فرمایا:

65- جب یہ مشرک کشتیوں پر سوار ہو کر سمندر میں جاتے ہیں تو خالص اللہ سے دعا کرتے ہوئے اسی کو پکارتے ہیں کہ وہ انھیں ڈوبنے سے بچا لے، پھر جب وہ انھیں غرق ہونے سے بچا لیتا ہے تو شرک کی طرف پلٹ کر اللہ کے ساتھ اپنے معبودوں کو پکارتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
404
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
404
نسخ مصحف (612 صفحات)
405
آیت 29:65 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:65 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 29:65 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 404 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 404 · نسخ مصحف (612 صفحات): 405.

آیت 29:65 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 29:65 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:65: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:65 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:65 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,405 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:65 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:65 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play