سورۃ الاعراف 7:116 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 116 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1070، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 164 پر ہے۔
قَالَ أَلۡقُواْۖ فَلَمَّآ أَلۡقَوۡاْ سَحَرُوٓاْ أَعۡيُنَ ٱلنَّاسِ وَٱسۡتَرۡهَبُوهُمۡ وَجَآءُو بِسِحۡرٍ عَظِيمٖ
(موسیٰ علیہ السلام) نے فرمایا کہ تم ہی ڈالو1 ، پس جب انہوں نے ڈاﻻ تو لوگوں کی نظر بندی کر دی اور ان پر ہیبت غالب کر دی اور ایک طرح کا بڑا جادو دکھلایا۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 لیکن موسیٰ (عليه السلام) چونکہ اللہ کے رسول تھے اور اللہ کی تائید انہیں حاصل تھی، اس لیے انہیں اپنے اللہ کی مدد کا یقین تھا، لہذا انہوں نے بغیر کسی خوف اور تامل کے جادوگروں سے کہا کہ پہلے تم جو دکھانا چاہتے ہو، دکھاو! علاوہ ازیں اس میں یہ حکمت بھی ہوسکتی ہے کہ جادو گروں کے پیش کردہ جادو کا توڑ جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) کی طرف سے معجزانہ انداز میں پیش ہوگا تو یہ لوگوں کے لیے زیادہ متاثر کن ہوگا، جس سے ان کی صداقت واضح تر ہوگی اور لوگوں کے لیے ایمان لانا سہل ہو جائے گا ۔
- 2 بعض آثار میں بتایا گیا ہے کہ یہ جادوگر 70 ہزار کی تعداد میں تھے ۔ بظاہر یہ تعداد مبالغے سے خالی نہیں، جن میں سے ہر ایک نے ایک ایک رسی اور ایک ایک لاٹھی میدان میں پھینکی، جو دیکھنے والوں کو دوڑتی ہوئی محسوس ہوتی تھیں ۔ یہ گویا بزعم خویش بہت بڑا جادو تھا جو انہوں نے پیش کیا ۔
7:116 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:116
Al-Mukhtasar
116- موسیٰ علیہ السلام نے اپنے رب کی مدد و نصرت کے پورے یقین سے، ان کی پروا کیے بغیر، جواب دیا: تم اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینکو۔ جب انھوں نے وہ پھینکیں تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کر دیا کہ وہ صحیح طور پر جان ہی نہ سکے اور انھوں نے لوگوں کو مرعوب کر دیا اور ناظرین کے مطابق جادو کا بہت بڑا مظاہرہ کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 164
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 164
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 165
آیت 7:116 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:116 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:116 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 164 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 164 · نسخ مصحف (612 صفحات): 165.
آیت 7:116 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 7:116 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:116: حروف کی تعداد 54، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:116 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:116 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,070 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:116 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:116 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔