مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:123 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 123 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1077، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 165 پر ہے۔

قَالَ فِرۡعَوۡنُ ءَامَنتُم بِهِۦ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّ هَٰذَا لَمَكۡرٞ مَّكَرۡتُمُوهُ فِي ٱلۡمَدِينَةِ لِتُخۡرِجُواْ مِنۡهَآ أَهۡلَهَاۖ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

فرعون کہنے لگا کہ تم موسیٰ پر ایمان ﻻئے ہو بغیر اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں؟ بےشک یہ سازش تھی جس پر تمہارا عمل درآمد ہوا ہے اس شہر میں تاکہ تم سب اس شہر سے یہاں کے رہنے والوں کو باہر نکال دو۔ سو اب تم کو حقیقت معلوم ہوئی جاتی ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ جو کچھ ہوا، فرعون کے لیے بڑا حیران کن اور تعجب خیز تھا، اس لیے اسے اور تو کچھ نہیں سوجھا، اس نے یہی کہہ دیا کہ تم سب آپس میں ملے ہوئے ہو اور اس کا مقصد ہمارے اقتدار کا خاتمہ ہے۔ اچھا! اس کا انجام عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔

7:123 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:123 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:123

Al-Mukhtasar

123- جب وہ اکیلے اللہ پر ایمان لے آئے تو فرعون نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا: تم نے میری اجازت کے بغیر ہی موسیٰ کی تصدیق کر دی؟ تمھارا موسیٰ اور اس کی لائی ہوئی شریعت پر ایمان لانا اور اس کی تصدیق کرنا سراسر دھوکا اور چالبازی ہے جو تم نے اور موسیٰ نے مل کر شہریوں کو یہاں سے نکالنے کے لیے کی ہے۔ اے جادوگرو! تمھیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا کہ تمھیں کیسی سزا سے دوچار ہونا پڑے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
165
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
165
نسخ مصحف (612 صفحات)
166
آیت 7:123 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:123 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:123 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 165 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 165 · نسخ مصحف (612 صفحات): 166.

آیت 7:123 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 7:123 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:123: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:123 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:123 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,077 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:123 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:123 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play