سورۃ الاعراف 7:126 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 126 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1080، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 165 پر ہے۔
وَمَا تَنقِمُ مِنَّآ إِلَّآ أَنۡ ءَامَنَّا بِـَٔايَٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتۡنَاۚ رَبَّنَآ أَفۡرِغۡ عَلَيۡنَا صَبۡرٗا وَتَوَفَّنَا مُسۡلِمِينَ
اور تو نے ہم میں کونسا عیب دیکھا ہے بجز اس کے کہ ہم اپنے رب کے احکام پر ایمان لے آئے1 ، جب وه ہمارے پاس آئے۔ اے ہمارے رب! ہمارے اوپر صبر کا فیضان فرما2 اور ہماری جان حالت اسلام پر نکال۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی تیرے نزدیک ہمارا یہی عیب ہے ۔ جس پر تو ہم سے ناراض ہوگیا ہے اور ہمیں سزا دینے پر تل گیا ہے۔ دراں حالیکہ یہ سرے سے عیب ہی نہیں ہے۔ یہ تو خوبی ہے، بہت بڑی خوبی، کہ جب حقیقت ہمارے سامنے واضح ہوکر آگئی تو ہم نے اس کے مقابلے میں تمام دنیاوی مفادات ٹھکرا دیئے اور حقیقت کو اپنا لیا۔ پھر انہوں نے اپنا روئے سخن فرعون سے پھیر کر اللہ کی طرف کرلیا اور اس کی بارگاہ میں دست بدعا ہوگئے۔
- 2 تاکہ ہم تیرے اس دشمن کے عذاب کو برداشت کر لیں، اور حق میں متصلب اور ایمان پر ثابت قدم رہیں۔
- 3 اس دنیاوی آزمائش سے ہمارے اندر ایمان سے انحراف آئے نہ کسی اور فتنے میں ہم مبتلا ہوں۔
7:126 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:126
Al-Mukhtasar
126- اور اے فرعون! تو نے اس کے سوا ہم میں کیا عیب اور برائی دیکھی ہے کہ ہم نے اپنے رب کی ان نشانیوں کو مان لیا ہے جو موسیٰ علیہ السلام کے ذریعے سے ہمارے پاس آئی ہیں۔ اگر یہ گناہ اور معیوب کام ہے تو وہ ہم نے ڈنکے کی چوٹ کیا ہے، پھر انھوں نے گڑگڑاتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی: اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل فرما تاکہ ہم حق پر ڈٹ جائیں۔ ہماری موت اسلام پر آئے اس طرح کہ تیرے احکام کو ماننے والے اور تیرے رسول کی پیروی کرنے والے ہوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 165
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 165
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 166
آیت 7:126 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:126 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:126 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 165 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 165 · نسخ مصحف (612 صفحات): 166.
آیت 7:126 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 7:126 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:126: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:126 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:126 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,080 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:126 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:126 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔