سورۃ الاعراف 7:127 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 127 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1081، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 165 پر ہے۔
وَقَالَ ٱلۡمَلَأُ مِن قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ أَتَذَرُ مُوسَىٰ وَقَوۡمَهُۥ لِيُفۡسِدُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَيَذَرَكَ وَءَالِهَتَكَۚ قَالَ سَنُقَتِّلُ أَبۡنَآءَهُمۡ وَنَسۡتَحۡيِۦ نِسَآءَهُمۡ وَإِنَّا فَوۡقَهُمۡ قَٰهِرُونَ
اور قوم فرعون کے سرداروں نے کہا کہ کیا آپ موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کی قوم کو یوں ہی رہنے دیں گے کہ وه ملک میں فساد کرتے پھریں1 ، اور وه آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ترک کئے رہیں2۔ فرعون نے کہا کہ ہم ابھی ان لوگوں کے بیٹوں کو قتل کرنا شروع کر دیں گے اور عورتوں کو زنده رہنے دیں گے اور ہم کو ان پر ہر طرح کا زور ہے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ ہر دور کے مفسدین کا شیوہ رہا ہے کہ وہ اللہ والوں کو فسادی اور ان کی دعوت ایمان وتوحید کو فساد سے تعبیر کرتے ہیں۔ فرعونیوں نے بھی یہی کہا۔
- 2 فرعون کو بھی اگرچہ دعوائے ربوبیت تھا ”فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلۡأَعۡلَىٰ“ [النازعات: 24]. ”میں تمہارا بڑا رب ہوں“ (وہ کہا کرتا تھا) لیکن دوسرے چھوٹے چھوٹے معبود بھی تھے جن کے ذریعے سے لوگ فرعون کا تقرب حاصل کرتے تھے ۔
- 3 ہمارے اس انتظام میں یہ رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔ قتل ابناء کا یہ پروگرام فرعونیوں کے کہنے سے بنایا گیا اس سے قبل بھی، جب موسیٰ علیہ السلام کی ولادت نہیں ہوئی تھی، موسیٰ علیہ السلام کے بعد از ولادت خاتمے کے لیے اس نے بنی اسرائیل کے نومولود بچوں کو قتل کرنا شروع کیا تھا، اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی ولادت کے بعد ان کو بچانے کی یہ تدبیر کی کہ موسیٰ علیہ السلام کو خود فرعون کے محل میں پہنچوا کر اسی کی گود میں ان کی پرورش کروائی۔
7:127 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:127
Al-Mukhtasar
127- قومِ فرعون کے وڈیروں اور چودھریوں نے فرعون کو موسیٰ علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کے خلاف بھڑکاتے ہوئے کہا: اے فرعون! کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو یوں ہی رہنے دیں گے کہ وہ زمین میں فساد پھیلاتے پھریں اور آپ کو اور آپ کے معبودوں کو ترک کیے رہیں اور اکیلے اللہ کی عبادت کی دعوت دیتے رہیں؟! فرعون نے کہا: ہم ابھی بنی اسرائیل کے بیٹوں کو قتل کرنا شروع کر دیں گے اور ان کی بیٹیوں کو خدمت کے لیے باقی رکھیں گے۔ ہم ہر طرح سے ان پر غالب اور ان پر پورا کنٹرول رکھتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 165
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 165
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 166
آیت 7:127 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:127 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:127 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 165 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 165 · نسخ مصحف (612 صفحات): 166.
آیت 7:127 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 7:127 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:127: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:127 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:127 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,081 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:127 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:127 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔