سورۃ الاعراف 7:129 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 129 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1083، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 165 پر ہے۔
قَالُوٓاْ أُوذِينَا مِن قَبۡلِ أَن تَأۡتِيَنَا وَمِنۢ بَعۡدِ مَا جِئۡتَنَاۚ قَالَ عَسَىٰ رَبُّكُمۡ أَن يُهۡلِكَ عَدُوَّكُمۡ وَيَسۡتَخۡلِفَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرَ كَيۡفَ تَعۡمَلُونَ
قوم کے لوگ کہنے لگے کہ ہم تو ہمیشہ مصیبت ہی میں رہے، آپ کی تشریف آوری سے قبل بھی1 اور آپ کی تشریف آوری کے بعد بھی2۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ بہت جلد اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے گا اور بجائے ان کے تم کو اس سرزمین کا خلیفہ بنا دے گا پھر تمہارا طرز عمل دیکھے گا۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ اشارہ ہے ان مظالم کی طرف جو ولادت موسیٰ علیہ السلام سے قبل ان پر ہوتے رہے۔
- 2 جادوگروں کے واقعے کے بعد ظلم وستم کا یہ نیا دور ہے، جو موسیٰ علیہ السلام کے آنے کے بعد شروع ہوا۔
- 3 حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تسلی دی کہ گھبراؤ نہیں، بہت جلد اللہ تمہارے دشمن کو ہلاک کرکے، زمین میں تمہیں اقتدار عطا فرمائے گا۔ اور پھر تمہاری آزمائش کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ ابھی تو تکلیفوں کے ذریعے سے آزمائے جارہے ہو، پھر انعام واکرام کی بارش کرکے اور اختیار واقتدار سے بہرہ مند کرکے تمہیں آزمایا جائے گا۔
7:129 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:129
Al-Mukhtasar
129- موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل کے لوگوں نے اُن سے کہا: اے موسیٰ! آپ کی آمد سے پہلے بھی ہم فرعون کے ہاتھوں آزمائش کا شکار رہے کہ وہ ہمارے بیٹوں کو قتل کرتا رہا اور ہماری بیٹیوں کو زندہ چھوڑتا رہا اور اب آپ کے آنے کے بعد بھی یہی صورت حال ہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے انھیں حالات کے سدھرنے کی خوشخبری دیتے ہوئے فرمایا: امید ہے تمھارا رب تمھارے دشمن فرعون اور اس کی قوم کو جلد تباہ کر دے گا اور ان کے بعد تمھیں اقتدار دے گا اور پھر دیکھے گا کہ تم شکر گزاری والے کام کرتے ہو یا ناشکری والے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 165
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 165
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 166
آیت 7:129 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:129 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:129 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 165 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 165 · نسخ مصحف (612 صفحات): 166.
آیت 7:129 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 7:129 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:129: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:129 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:129 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,083 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:129 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:129 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔