سورۃ الاعراف 7:128 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 128 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1082، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 165 پر ہے۔
قَالَ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِ ٱسۡتَعِينُواْ بِٱللَّهِ وَٱصۡبِرُوٓاْۖ إِنَّ ٱلۡأَرۡضَ لِلَّهِ يُورِثُهَا مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۖ وَٱلۡعَٰقِبَةُ لِلۡمُتَّقِينَ
موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے فرمایا اللہ تعالیٰ کا سہارا حاصل کرو اور صبر کرو، یہ زمین اللہ تعالیٰ کی ہے، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہے وه مالک بنا دے اور اخیر کامیابی ان ہی کی ہوتی ہے جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب فرعون کی طرف سے دوبارہ اس ظلم کا آغاز ہوا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو اللہ سے مدد حاصل کرنے اور صبر کرنے کی تلقین کی اور تسلی دی کہ اگر تم صحیح رہے تو زمین کا اقتدار بالآخر تمہیں ہی ملے گا۔
7:128 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:128
Al-Mukhtasar
128- موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو تاکید کرتے ہوئے کہا: اے میری قوم! تکلیف اور پریشانی دور کرنے اور نفع لینے کے لیے اکیلے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو اور جس آزمائش میں تم مبتلا ہو، اس پر صبر کرو کیونکہ زمین اکیلے اللہ کی ہے، فرعون یا کسی دوسرے کی نہیں کہ اس میں حکم چلائے۔ اللہ تعالیٰ اپنی مشیت سے لوگوں میں طاقت و اقتدار کا ردوبدل کرتا رہتا ہے لیکن زمین میں اچھا انجام ایمان والوں ہی کا ہوتا ہے جو اپنے رب کے احکام مانتے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہتے ہیں۔ ان پر جیسی بھی مشکلات اور آزمائشیں آئیں، آخر کار خیر اور بھلائی انھی کا مقدر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 165
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 165
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 166
آیت 7:128 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:128 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:128 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 165 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 165 · نسخ مصحف (612 صفحات): 166.
آیت 7:128 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 7:128 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:128: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:128 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:128 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,082 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:128 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:128 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔