مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:131 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 131 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1085، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 166 پر ہے۔

فَإِذَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡحَسَنَةُ قَالُواْ لَنَا هَٰذِهِۦۖ وَإِن تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٞ يَطَّيَّرُواْ بِمُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓۗ أَلَآ إِنَّمَا طَٰٓئِرُهُمۡ عِندَ ٱللَّهِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

سو جب ان پر خوشحالی آجاتی تو کہتے کہ یہ تو ہمارے لیے ہونا ہی چاہئے اور اگر ان کو کوئی بدحالی پیش آتی تو موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے ساتھیوں کی نحوست بتلاتے1 ۔ یاد رکھو کہ ان کی نحوست اللہ تعالیٰ کے پاس ہے2، لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ”حَسَنَةٌ“ (بھلائی) سے مراد غلے اور پھلوں کی فراوانی اور”سيِّئَةٌ“ (برائی) سے اس کے برعکس اور قحط سالی اور پیداوار میں کمی۔ حَسَنَةٌ کا سارا کریڈٹ خود لے لیتے کہ یہ ہماری محنت کا ثمرہ ہے اور بدحالی کا سبب حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو قرار دیتے کہ یہ تم لوگوں کی نحوست کے اثرات ہمارے ملک پر پڑ رہے ہیں۔
  2. 2 ”طَآئِرٌ“ کے معنی ہیں ”اڑنے والا“ یعنی پرندہ ۔ چوں کہ پرندے کے بائیں یا دائیں اڑنے سے وہ لوگ نیک فالی یا بدفالی لیا کرتے تھے۔ اس لیے یہ لفظ مطلق فال کے لیے بھی استعمال ہونے لگ گیا اور یہاں یہ اسی معنی میں استعمال ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ خیر یا شر، جو خوش حالی یا قحط سالی کی وجہ سے انہیں پہنچتا ہے، اس کے اسباب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں، موسیٰ علیہ السلام اور ان کے پیروکار اس کا سبب نہیں۔ کا مطلب ہوگا کہ ان کی بدشگونی کا سبب اللہ کے علم میں ہے اور وہ ان کا کفر وانکار ہے نہ کہ کچھ اور۔ یا اللہ کی طرف سے ہے اور اس کی وجہ ان کا کفر ہے۔

7:131 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:131 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:131

Al-Mukhtasar

131- جب فرعون کی قوم کو شادابی، پھلوں کی فراوانی اور ارزانی نصیب ہوتی تو کہتے: یہ چیزیں تو ہمیں ملنی ہی تھیں کیونکہ ہم ان کے حقدار اور ان کے لیے خاص ہیں اور اگر قحط سالی یا بیماریوں کی بہتات وغیرہ کی صورت میں ان پر آزمائش اور مصیبت آجاتی تو اسے موسیٰ اور بنی اسرائیل میں سے ان کے ساتھیوں کی نحوست قرار دیتے، حالانکہ ان پر ہر مصیبت اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے آتی تھی۔ اس میں ان کا یا موسیٰ علیہ السلام کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا تھا، تاہم موسیٰ علیہ السلام کی ان کے خلاف بددعا کا اثر ضرور تھا۔ لیکن ان کی اکثریت اس سے لاعلم تھی اور وہ اس تکلیف اور آزمائش کو غیراللہ کی جانب منسوب کرتے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
166
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
166
نسخ مصحف (612 صفحات)
167
آیت 7:131 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:131 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:131 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 166 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 166 · نسخ مصحف (612 صفحات): 167.

آیت 7:131 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 7:131 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:131: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:131 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:131 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,085 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:131 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:131 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play