مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:138 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 138 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1092، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 167 پر ہے۔

وَجَٰوَزۡنَا بِبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ٱلۡبَحۡرَ فَأَتَوۡاْ عَلَىٰ قَوۡمٖ يَعۡكُفُونَ عَلَىٰٓ أَصۡنَامٖ لَّهُمۡۚ قَالُواْ يَٰمُوسَى ٱجۡعَل لَّنَآ إِلَٰهٗا كَمَا لَهُمۡ ءَالِهَةٞۚ قَالَ إِنَّكُمۡ قَوۡمٞ تَجۡهَلُونَ

اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار اتار دیا۔ پس ان لوگوں کا ایک قوم پر گزر ہوا جو اپنے چند بتوں سے لگے بیٹھے تھے، کہنے لگے اے موسیٰ! ہمارے لیے بھی ایک معبود ایسا ہی مقرر کر دیجئے! جیسے ان کے یہ معبود ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس سے بڑی جہالت اور نادانی کیا ہوگی کہ جس اللہ نے انہیں فرعون جیسے بڑے دشمن سے نہ صرف نجات دی، بلکہ ان کی آنکھوں کے سامنے اسے اس کے لشکر سمیت غرق کر دیا اور انہیں معجزانہ طریق سے دریا عبور کروایا۔ وہ دریا پار کرتے ہی اس اللہ کو بھول کر پتھر کے خود تراشیدہ معبود تلاش کرنے لگ گئے۔ کہتے ہیں کہ یہ بت گائے کی شکل کے تھے جو پتھر کی بنی ہوئی تھیں۔

7:138 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:138 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:138

Al-Mukhtasar

138- جب موسیٰ علیہ السلام نے سمندر پر لاٹھی ماری تو سمندر پھٹ گیا اور ہم نے بنی اسرائیل کو پار اتار دیا، پھر ان کا گزر ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا جو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اپنے بتوں کی عبادت میں لگے ہوئے تھے۔ بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا: اے موسیٰ! ہمارے لیے بھی کوئی بت بنا دیں جس کی ہم عبادت کریں جیسے ان کے بت ہیں جن کی وہ اللہ کے علاوہ عبادت کرتے ہیں۔ موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: اے میری قوم! تم اللہ کی عظمت و توحید کے تقاضوں سے بالکل ناواقف ہو اور تمھیں پتہ ہی نہیں کہ شرک اور غیراللہ کی عبادت جیسی چیزیں اللہ تعالیٰ کے شایانِ شان نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
167
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
167
نسخ مصحف (612 صفحات)
168
آیت 7:138 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:138 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:138 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 167 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 167 · نسخ مصحف (612 صفحات): 168.

آیت 7:138 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 7:138 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:138: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:138 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:138 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,092 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:138 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:138 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play