مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:168 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 168 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1122، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 172 پر ہے۔

وَقَطَّعۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ أُمَمٗاۖ مِّنۡهُمُ ٱلصَّٰلِحُونَ وَمِنۡهُمۡ دُونَ ذَٰلِكَۖ وَبَلَوۡنَٰهُم بِٱلۡحَسَنَٰتِ وَٱلسَّيِّـَٔاتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ

اور ہم نے دنیا میں ان کی مختلف جماعتیں کر دیں۔ بعض ان میں نیک تھے اور بعض ان میں اور طرح تھے اور ہم ان کو خوش حالیوں اور بدحالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید باز آجائیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں یہود کے مختلف گروہوں میں بٹ جانے اور ان میں سے بعض کے نیک ہونےکا ذکر ہے۔ اور ان کو دونوں طریقوں سے آزمائے جانے کا بیان ہے کہ شاید وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں اور اللہ کی طرف رجوع کریں۔

7:168 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:168 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:168

Al-Mukhtasar

168- اور ہم نے زمین میں ان کے مختلف گروہ بنا کر انھیں تتر بتر کر دیا، حالانکہ وہ اکٹھے تھے۔ کچھ ان میں سے نیک ہیں جو اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں، کچھ میانہ رو ہیں، کچھ گناہ کر کے خود پر زیادتی کرنے والے ہیں۔ ہم نے انھیں خوشحالی اور بدحالی، آسانی اور تنگی سے آزمایا کہ شاید وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
172
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
172
نسخ مصحف (612 صفحات)
173
آیت 7:168 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:168 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:168 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 172 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 172 · نسخ مصحف (612 صفحات): 173.

آیت 7:168 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 7:168 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:168: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:168 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:168 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,122 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:168 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:168 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play