سورۃ الاعراف 7:169 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 169 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1123، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 172 پر ہے۔
فَخَلَفَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٞ وَرِثُواْ ٱلۡكِتَٰبَ يَأۡخُذُونَ عَرَضَ هَٰذَا ٱلۡأَدۡنَىٰ وَيَقُولُونَ سَيُغۡفَرُ لَنَا وَإِن يَأۡتِهِمۡ عَرَضٞ مِّثۡلُهُۥ يَأۡخُذُوهُۚ أَلَمۡ يُؤۡخَذۡ عَلَيۡهِم مِّيثَٰقُ ٱلۡكِتَٰبِ أَن لَّا يَقُولُواْ عَلَى ٱللَّهِ إِلَّا ٱلۡحَقَّ وَدَرَسُواْ مَا فِيهِۗ وَٱلدَّارُ ٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے جانشین ہوئے1 کہ کتاب کو ان سے حاصل کیا وه اس دنیائے فانی کا مال متاع لے لیتے ہیں2 اور کہتے ہیں کہ ہماری ضرور مغفرت ہو جائے گی3 حاﻻنکہ اگر ان کے پاس ویسا ہی مال متاع آنے لگے تو اس کو بھی لے لیں گے۔ کیا ان سے اس کتاب کے اس مضمون کا عہد نہیں لیا گیا کہ اللہ کی طرف بجز حق بات کے اور کسی بات کی نسبت نہ کریں4، اور انہوں نے اس کتاب میں جو کچھ تھا اس کو پڑھ لیا5 اور آخرت واﻻ گھر ان لوگوں کے لیے بہتر ہے جو تقویٰ رکھتے ہیں، پھر کیا تم نہیں سمجھتے۔
مترجم کے حواشی (5)
- 1 ”خَلَفٌ“ (لام پر زبرکے ساتھ) صالح اولاد کو اور خَلْفٌ (بِسُكُونِ اللامِ) نالائق اولاد کو کہتے ہیں۔ اردو میں بھی ناخلف کی ترکیب نالائق اولاد کے معنی میں مستعمل ہے۔
- 2 ”أَدْنَى“ دُنُوٌّ (قریب) سے ماخوذ ہے یعنی قریب کا مال حاصل کرتے ہیں جس سے دنیا مراد ہے یا یہ دَنَاءَةٌ سے ماخوذ ہے جس سے مراد حقیر اور گرا پڑا مال ہے۔ مطلب دونوں سے ان کے دنیا کے مال ومتاع کے حرص کی وضاحت ہے۔
- 3 یعنی طالب دنیا ہونے کے باوجود، مغفرت کی امید رکھتے ہیں۔ جیسے آج کل کے مسلمانوں کا بھی حال ہے۔
- 4 اس کے باوجود وہ اللہ کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کرنے سے باز نہیں آتے، مثلاً وہی مغفرت کی بات، جو اوپر گزری۔
- 5 اس کا ایک دوسرا مفہوم مٹانا بھی ہوسکتا ہے، جیسے دَرَسَتِ الرِّيحُ الآثَارَ (ہوا نے نشانات مٹا ڈالے) یعنی کتاب کی باتوں کو مٹا ڈالا، محو کر دیا یعنی ان پر عمل ترک کر دیا۔
7:169 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:169
Al-Mukhtasar
169- پھر ان کے بعد برے اور نااہل لوگ ان کے جانشین بنے جنھوں نے اپنے بڑوں سے تورات لی۔ وہ اسے پڑھتے تو ہیں مگر اس کے احکام پر عمل نہیں کرتے۔ وہ دنیا کا حقیر اور ردی مال بطور رشوت لے کر اللہ کی کتاب میں تحریف کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ احکام سے ہٹ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ وہ اللہ سے اپنے بارے میں یہ امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے گناہ معاف کر دے گا، حالانکہ ان کے پاس اگر دنیا کا یہ گھٹیا مال دوبارہ بھی آئے تو وہ اسے بار بار لیں گے۔ کیا اللہ تعالیٰ نے ان سے پختہ عہد و پیمان نہیں لیے کہ وہ اللہ کی طرف صرف حق بات منسوب کریں گے جو اس نے کہی ہے، اس میں کوئی تحریف اور تبدیلی نہیں کریں گے؟ اور انھوں نے کتابِ الٰہی پر عمل کرنا جہالت کی بنا پر نہیں چھوڑا بلکہ جانتے بوجھتے چھوڑا ہے۔ انھوں نے اس کے مندرجات کو پڑھا اور سیکھا، پھر ترک کیا، اس لیے ان کا گناہ زیادہ سخت ہے، حالانکہ آخرت کا گھر اور اس گھر میں موجود ہمیشہ رہنے والی نعمتیں اس ختم ہونے والے مال و متاع سے کہیں بہتر ہیں ان لوگوں کے لیے جو اللہ کے حکموں کو مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بازرہ کر اللہ سے ڈرتے ہیں۔ کیا یہ معمولی مال و متاع لینے والے عقل نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ نے متقین کے لیے جو کچھ آخرت میں تیار کر رکھا ہے، وہ بہتر اور دیرپا ہے؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 40
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 172
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 172
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 173
آیت 7:169 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:169 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:169 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 172 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 172 · نسخ مصحف (612 صفحات): 173.
آیت 7:169 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 40.
آیت 7:169 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:169: حروف کی تعداد 169، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:169 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:169 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,123 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:169 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:169 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔