مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:173 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 173 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1127، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 173 پر ہے۔

أَوۡ تَقُولُوٓاْ إِنَّمَآ أَشۡرَكَ ءَابَآؤُنَا مِن قَبۡلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةٗ مِّنۢ بَعۡدِهِمۡۖ أَفَتُهۡلِكُنَا بِمَا فَعَلَ ٱلۡمُبۡطِلُونَ

یا یوں کہو کہ پہلے پہلے شرک تو ہمارے بڑوں نے کیا اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے، سو کیا ان غلط راه والوں کے فعل پر تو ہم کو ہلاکت میں ڈال دے گا؟1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی ہم نے یہ اخذ عہد اور اپنی ربوبیت کی گواہی اس لیے لی تاکہ تم یہ عذر پیش نہ کرسکو کہ ہم تو غافل تھے یا ہمارے باپ دادا شرک کرتے آئے تھے، یہ عذر قیامت والے دن بارگاہ الٰہی میں مسموع نہیں ہوں گے۔

7:173 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:173 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:173

Al-Mukhtasar

173- یا یہ حجت پیش نہ کرو کہ یہ عہد تو ہمارے آباء و اجداد نے توڑ کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کیا تھا، ہم تو ان کے پیروکار تھے۔ جیسے انھیں شرک کرتے پایا، ہم بھی کرنے لگے اور تم یہ نہ کہو کہ اے ہمارے رب! کیا تو ہمارا مؤاخذہ ان باتوں پر کرتا ہے جو ہمارے آباء و اجداد کرتے رہے کہ انھوں نے شرک کر کے اپنے اعمال برباد کیے، پھر کیا تو اس پر ہمیں عذاب دے گا؟ حالانکہ ہمارا تو کوئی گناہ ہی نہیں کیونکہ ہم نے جہالت کی بنا پر اپنے آباء و اجداد کی پیروی کی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
173
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
173
نسخ مصحف (612 صفحات)
174
آیت 7:173 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:173 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:173 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 173 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 173 · نسخ مصحف (612 صفحات): 174.

آیت 7:173 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 7:173 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:173: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:173 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:173 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,127 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:173 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:173 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play