سورۃ الاعراف 7:179 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 179 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1133، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 174 پر ہے۔
وَلَقَدۡ ذَرَأۡنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرٗا مِّنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِۖ لَهُمۡ قُلُوبٞ لَّا يَفۡقَهُونَ بِهَا وَلَهُمۡ أَعۡيُنٞ لَّا يُبۡصِرُونَ بِهَا وَلَهُمۡ ءَاذَانٞ لَّا يَسۡمَعُونَ بِهَآۚ أُوْلَٰٓئِكَ كَٱلۡأَنۡعَٰمِ بَلۡ هُمۡ أَضَلُّۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡغَٰفِلُونَ
اور ہم نے ایسے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لیے پیدا کئے ہیں1 ، جن کے دل ایسے ہیں جن سے نہیں سمجھتے اور جن کی آنکھیں ایسی ہیں جن سے نہیں دیکھتے اور جن کے کان ایسے ہیں جن سے نہیں سنتے۔ یہ لوگ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ یہ ان سے بھی زیاده گمراه ہیں2۔ یہی لوگ غافل ہیں۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس کا تعلق تقدیر سے ہے ۔ یعنی ہر انسان اور جن کی بابت اللہ کو علم تھا کہ وہ دنیا میں جاکر اچھے یا برے کیا عمل کرے گا، اس کے مطابق اس نے لکھ رکھا ہے ۔ یہاں انہی دوزخیوں کا ذکر ہے جنہیں اللہ کے علم کے مطابق دوزخ والے ہی کام کرنے تھے۔ آگے ان کی مزید صفات بیان کرکے بتا دیا گیا کہ جن لوگوں کے اندر یہ چیزیں اسی انداز میں ہوں جس کا ذکر یہاں کیا گیا ہے، تو سمجھ لو کہ اس کا انجام برا ہے۔
- 2 یعنی دل، آنکھ، کان یہ چیز یں اللہ نے اس لیے دی ہیں کہ انسان ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پروردگار کو سمجھے، اس کی آیات کامشاہدہ کرے اور حق کی بات کو غور سے سنے۔ لیکن جو شخص ان مشاعر سے یہ کام نہیں لیتا، وہ گویا ان سے عدم انتفاع (فائدہ نہ اٹھانے) میں چوپایوں کی طرح بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہے۔ اس لیے کہ چوپایے تو پھر بھی اپنے نفع نقصان کا کچھ شعور رکھتے ہیں اور نفع والی چیزوں سے نفع اٹھاتے اور نقصان دینے والی چیزوں سے بچ کر رہتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی ہدایت سے اعراض کرنے والے شخص کے اندر تو یہ تمیز کرنے کی صلاحیت ہی ختم ہو جاتی ہے کہ اس کے لیے مفید چیز کون سی ہے اور مضر کون سی؟ اسی لیے اگلے جملے میں انہیں غافل بھی کہا گیا ہے۔
7:179 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:179
Al-Mukhtasar
179- یقیناً ہم نے بہت سے جنوں اور انسانوں کو جہنم کے لیے پیدا کیا ہے، مطلب یہ کہ ہمیں علم تھا کہ وہ دوزخیوں والے کام کریں گے۔ ان کے دل ایسے ہیں جن سے وہ اپنے نفع و نقصان کا ادراک نہیں کرتے اور ان کی آنکھیں ایسی ہیں جن سے وہ اپنے اندر اور آس پاس پھیلی اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کو نہیں دیکھتے کہ ان سے عبرت حاصل کریں۔ ان کے کان ایسے ہیں جن سے وہ اللہ کی آیات نہیں سنتے کہ ان میں غور و فکر کریں۔ مذکورہ صفات کے حامل یہ لوگ چوپایوں کی طرح بے عقل ہیں، بلکہ وہ گمراہی میں چوپایوں سے بھی زیادہ گئے گزرے ہیں۔ یہی لوگ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے سے غافل ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 174
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 174
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 175
آیت 7:179 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:179 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:179 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 174 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 174 · نسخ مصحف (612 صفحات): 175.
آیت 7:179 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 7:179 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:179: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:179 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:179 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,133 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:179 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:179 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔