مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:188 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 188 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1142، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 175 پر ہے۔

قُل لَّآ أَمۡلِكُ لِنَفۡسِي نَفۡعٗا وَلَا ضَرًّا إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ وَلَوۡ كُنتُ أَعۡلَمُ ٱلۡغَيۡبَ لَٱسۡتَكۡثَرۡتُ مِنَ ٱلۡخَيۡرِ وَمَا مَسَّنِيَ ٱلسُّوٓءُۚ إِنۡ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ وَبَشِيرٞ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ

آپ فرما دیجئے کہ میں خود اپنی ذات خاص کے لیے کسی نفع کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ کسی ضرر کا، مگر اتنا ہی کہ جتنا اللہ نے چاہا ہو اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو میں بہت سے منافع حاصل کر لیتا اور کوئی نقصان مجھ کو نہ پہنچتا میں تو محض ڈرانے واﻻ اور بشارت دینے واﻻ ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ آیت اس بات میں کتنی واضح ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) عالم الغیب نہیں۔ عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے ۔ لیکن ظلم اور جہالت کی انتہا ہے کہ اس کے باوجود اہل بدعت آپ (صلى الله عليه وسلم) کو عالم الغیب باور کراتے ہیں۔ حالانکہ بعض جنگوں میں آپ کے دندان مبارک بھی شہید ہوئے، آپ (صلى الله عليه وسلم) کا چہرہ مبارک بھی زخمی ہوا، اور آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ ”یہ قوم کیسے فلاح یاب ہوگی جس نے اپنے نبی کے سر کو زخمی کر دیا“، کتب حدیث میں یہ واقعات بھی اور ذیل کے واقعات بھی درج ہیں، حضرت عائشہ (رضي الله عنها) پر تہمت لگی تو آپ پورا ایک مہینہ سخت مضطرب اور نہایت پریشان رہے۔ ایک یہودی عورت نے آپ کی دعوت کی اور کھانے میں زہر ملا دیا، جسے آپ نے بھی تناول فرمایا اور صحابہ نے بھی، حتیٰ کہ بعض صحابہ تو کھانے کے زہر سے شہید ہی ہوگئے اور خود نبی (صلى الله عليه وسلم) عمر بھر اس زہر کے اثرات محسوس فرماتے رہے۔ یہ اور اس قسم کے متعدد واقعات ہیں جن سے واضح ہے کہ آپ کو عدم علم کی وجہ سے تکلیف پہنچی، نقصان اٹھانا پڑا، جس سے قرآن کی بیان کردہ حقیقت کا اثبات ہوتا ہے کہ ”اگر میں غیب جانتا ہوتا تو مجھے کوئی مضرت نہ پہنچتی“۔

7:188 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:188 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:188

Al-Mukhtasar

188- اے محمد( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: میں تو خود اپنی ذات کو نفع پہنچانے اور اس سے نقصان دور کرنے کا اختیار نہیں رکھتا مگر جو اللہ چاہے۔ اس کا اختیار اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے۔ اور میں صرف وہی جانتا ہوں جو میرے اللہ نے مجھے سکھایا ہے۔ میں غیب نہیں جانتا۔ اگر میں غیب جانتا ہوتا تو اپنے علم کے مطابق نفع و نقصان کے تمام اسباب بروئے کار لا کر ہر فائدہ حاصل کرتا اور ہر نقصان سے محفوظ رہتا کیونکہ پھر مجھے واقعات پیش آنے سے پہلے ہی ان کا علم ہوتا کہ ان کا انجام کیا ہے۔ میں تو صرف اللہ کا رسول ہوں۔ میں اس کی دردناک پکڑ سے ڈراتا ہوں اور اس کے عظیم ثواب کی بشارت دیتا ہوں ان لوگوں کو جو مجھے اللہ کا رسول مانتے اور میری لائی ہوئی تعلیمات کی تصدیق کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
175
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
175
نسخ مصحف (612 صفحات)
176
آیت 7:188 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:188 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:188 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 175 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 175 · نسخ مصحف (612 صفحات): 176.

آیت 7:188 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 7:188 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:188: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:188 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:188 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,142 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:188 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:188 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play