مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:187 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 187 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1141، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 174 پر ہے۔

يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَاۖ قُلۡ إِنَّمَا عِلۡمُهَا عِندَ رَبِّيۖ لَا يُجَلِّيهَا لِوَقۡتِهَآ إِلَّا هُوَۚ ثَقُلَتۡ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ لَا تَأۡتِيكُمۡ إِلَّا بَغۡتَةٗۗ يَسۡـَٔلُونَكَ كَأَنَّكَ حَفِيٌّ عَنۡهَاۖ قُلۡ إِنَّمَا عِلۡمُهَا عِندَ ٱللَّهِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ

یہ لوگ آپ سے قیامت1 کے متعلق سوال کرتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہوگا؟2 آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم صرف میرے رب ہی کے پاس ہے3، اس کے وقت پر اس کو سوا اللہ کے کوئی اور ﻇاہر نہ کرے گا۔ وه آسمانوں اور زمین میں بڑا بھاری (حادﺛہ) ہوگا4 وه تم پر محض اچانک آپڑے گی۔ وه آپ سے اس طرح پوچھتے ہیں جیسے گویا آپ اس کی تحقیقات کرچکے ہیں5۔ آپ فرما دیجئے کہ اس کا علم خاص اللہ ہی کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 ”سَاعَةٌ“ کے معنی گھڑی (لمحہ یا پل) کے ہیں ۔ قیامت کو ساعۃ اس لیے کہا گا ہے کہ یہ اچانک اس طرح آجائے گی کہ پل بھر میں ساری کائنات درہم برہم ہو جائے گی یا سرعت حساب کے اعتبار سے قیامت کی گھڑی کو ساعۃ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
  2. 2 ”أَرْسَى“ ”يُرْسِي“ کے معنی اثبات ووقوع کے ہیں، یعنی کب یہ قیامت ثابت یا واقع ہوگی؟
  3. 3 یعنی اس کا یقینی علم نہ کسی فرشتے کو ہے نہ کسی نبی کو، اللہ کے سوا اس کا علم کسی کے پاس نہیں، وہی اس کو اپنے وقت پر ظاہر فرمائے گا۔
  4. 4 اس کے ایک دوسرے معنی ہیں ۔ اس کا علم آسمان اور زمین والوں پر بھاری ہے، کیونکہ وہ مخفی ہے اور مخفی چیز دلوں پر بھاری ہوتی ہے ۔
  5. 5 حَفِيٌّ کہتے ہیں پیچھے پڑ کر سوال کرنے اور تحقیق کرنے کو ۔ یعنی یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے قیامت کے بارے میں اس طرح سوال کرتے ہیں کہ گویا آپ نے رب کے پیچھے پڑ کر اس کی بابت ضروری علم حاصل کر رکھا ہے۔

7:187 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:187 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:187

Al-Mukhtasar

187- یہ جھٹلانے والے شریر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب آئے گی اور اس کا صحیح علم کیا ہے؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: میرے یا کسی دوسرے کے پاس اس کا علم نہیں ہے۔ اس کا علم صرف اکیلے اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ اسے اس کے متعین وقت پر صرف اللہ تعالیٰ ہی ظاہر کر سکتا ہے۔ اس کے ظہور کا معاملہ آسمانوں اور زمین کی مخلوقات سے چھپا ہوا ہے۔ وہ تم پر اچانک آجائے گی۔ وہ آپ سے قیامت کے بارے میں ایسے پوچھتے ہیں جیسے آپ کو اس کے آنے کا وقت معلوم کرنے کا بڑا شوق ہے۔ انھیں یہ علم نہیں کہ آپ تو اپنے رب کے بارے میں کمال علم رکھنے کی وجہ سے قیامت کے متعلق پوچھتے بھی نہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: قیامت کا علم صرف اکیلے اللہ تعالیٰ کے پاس ہے لیکن اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
37
مدینہ مصحف (604 صفحات)
174
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
174
نسخ مصحف (612 صفحات)
175
آیت 7:187 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:187 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:187 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 174 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 174 · نسخ مصحف (612 صفحات): 175.

آیت 7:187 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 37.

آیت 7:187 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:187: حروف کی تعداد 151، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:187 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:187 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,141 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:187 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:187 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play