سورۃ الاعراف 7:195 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 195 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1149، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 175 پر ہے۔
أَلَهُمۡ أَرۡجُلٞ يَمۡشُونَ بِهَآۖ أَمۡ لَهُمۡ أَيۡدٖ يَبۡطِشُونَ بِهَآۖ أَمۡ لَهُمۡ أَعۡيُنٞ يُبۡصِرُونَ بِهَآۖ أَمۡ لَهُمۡ ءَاذَانٞ يَسۡمَعُونَ بِهَاۗ قُلِ ٱدۡعُواْ شُرَكَآءَكُمۡ ثُمَّ كِيدُونِ فَلَا تُنظِرُونِ
کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وه چلتے ہوں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وه کسی چیز کو تھام سکیں، یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وه دیکھتے ہوں، یا ان کے کان ہیں جن سے وه سنتے ہیں1 آپ کہہ دیجئے! تم اپنے سب شرکا کو بلا لو، پھر میری ضرر رسانی کی تدبیر کرو پھر مجھ کو ذرا مہلت مت دو۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی اب ان میں سے کوئی چیز بھی ان کے پاس موجود نہیں ہے ۔ مرنے کے ساتھ ہی دیکھنے، سننے، سمجھنے اور چلنے کی طاقت ختم ہوگئی۔ اب ان کی طرف منسوب یا تو پتھر یا لکڑی کی خود تراشیدہ مورتیاں ہیں یا گنبد، قبے اور آستانے ہیں جو ان کی قبروں پر بنا لیے گئے اور یوں استخواں فروشی کا کاروبار فروغ پذیر ہے۔؎ اگرچہ پیر ہے آدم، جواں ہیں لات ومنات
- 2 یعنی اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ یہ تمہارے مددگار ہیں تو ان سے کہو کہ میرے خلاف تدبیر کریں۔
7:195 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:195
Al-Mukhtasar
195- جن بتوں کو تم نے معبود بنا رکھا ہے، کیا ان کی ٹانگیں ہیں جن پر چل کر وہ تمھاری ضرورتیں پوری کریں؟ یا ان کے ہاتھ ہیں جن کی قوت کے ذریعے سے وہ تمھارا دفاع کر سکیں؟ یا ان کی آنکھیں ہیں جن کے ساتھ وہ تمھاری کوئی غائب چیز دیکھ کر تمھیں خبر دے سکیں؟ یا ان کے کان ہیں کہ وہ کوئی ایسی چھپی بات سن سکیں جو تمھیں سنائی نہیں دیتی اور وہ سن کر تمھیں اس سے آگاہ کریں؟ اگر وہ ان ساری چیزوں سے عاری ہیں تو پھر تم نفع کی امید اور نقصان دور کرنے کی غرض سے ان کی عبادت کیسے کرتے ہو؟! اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان مشرکوں سے کہہ دیں: جنھیں تم اللہ تعالیٰ کا ہمسر سمجھتے ہو، انھیں بلا لو، پھر میرے خلاف سازش کرو اور مجھے ذرا مہلت نہ دو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 175
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 175
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 176
آیت 7:195 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:195 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:195 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 175 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 175 · نسخ مصحف (612 صفحات): 176.
آیت 7:195 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 7:195 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:195: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:195 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:195 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,149 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:195 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:195 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔