مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:194 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 194 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1148، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 175 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ عِبَادٌ أَمۡثَالُكُمۡۖ فَٱدۡعُوهُمۡ فَلۡيَسۡتَجِيبُواْ لَكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

واقعی تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وه بھی تم ہی جیسے بندے ہیں1 سو تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہئے کہ تمہارا کہنا کر دیں اگر تم سچے ہو۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جب وہ زندہ تھے ۔ بلکہ اب تو تم خود ان سے زیادہ کامل ہو، اب وہ دیکھ نہیں سکتے، تم دیکھتے ہو۔ وہ سن نہیں سکتے، تم سنتے ہو۔ وہ کسی کی بات سمجھ نہیں سکتے، تم سمجھتے ہو۔ وہ جواب نہیں دے سکتے، تم دیتے ہو۔ اس سے معلوم ہوا کہ مشرکین، جن کی مورتیاں بنا کر پوجتے تھے، وہ بھی پہلے اللہ کے بندے یعنی انسان ہی تھے، جیسے حضرت نوح (عليه السلام) کی قوم کے پانچ بتوں کی بابت صحیح بخاری میں صراحت موجود ہے کہ وہ اللہ کے نیک بندے تھے۔

7:194 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:194 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:194

Al-Mukhtasar

194- اے مشرکو! اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن کی تم عبادت کرتے ہو، بلاشبہ وہ تو خود اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے اور اس کی ملکیت ہیں۔ وہ تم جیسی مخلوق ہیں بلکہ تم ان سے بہتر حالت میں ہو کیونکہ تم زندہ ہو، چلتے پھرتے، بولتے سنتے اور دیکھتے ہو جبکہ تمھارے بت تو ایسے بھی نہیں۔ ان کے بارے میں تم جو دعویٰ کرتے ہو، اگر تم اس میں سچے ہو تو انھیں پکارو کہ وہ تمھاری بات کا جواب دیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
175
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
175
نسخ مصحف (612 صفحات)
176
آیت 7:194 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:194 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:194 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 175 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 175 · نسخ مصحف (612 صفحات): 176.

آیت 7:194 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 7:194 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:194: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:194 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:194 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,148 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:194 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:194 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play