سورۃ الاعراف 7:2 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 956، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 151 پر ہے۔
كِتَٰبٌ أُنزِلَ إِلَيۡكَ فَلَا يَكُن فِي صَدۡرِكَ حَرَجٞ مِّنۡهُ لِتُنذِرَ بِهِۦ وَذِكۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ
یہ ایک کتاب ہے جو آپ کے پاس اس لئے بھیجی گئی ہے کہ آپ اس کے ذریعہ سے ڈرائیں، سو آپ کے دل میں اس سے بالکل تنگی نہ ہو1 اور نصیحت ہے ایمان والوں کے لئے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اس کے ابلاغ سے آپ کا دل تنگ نہ ہو کہ کہیں کافر میری تکذیب نہ کریں اور مجھے ایذا نہ پہنچائیں اس لئے کہ اللہ آپ کا حافظ و ناصر ہے یا حرج شک کے معنی میں ہے یعنی اس کے منزّل من اللہ ہونے کے بارے میں آپ اپنے سینے میں شک محسوس نہ کریں۔ یہ نہی بطور تعریض ہے اور اصل مخاطب امّت ہے کہ وہ شک نہ کرے۔
7:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:2
Al-Mukhtasar
2- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آپ پر نازل کیا ہے۔ اس کے بارے میں آپ کے سینے میں کوئی خلش اور شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ اللہ نے اسے آپ کی طرف نازل کیا ہے تاکہ آپ اس کے ساتھ لوگوں کو ڈرائیں، اس کے ذریعے سے حجت قائم کریں اور مومنوں کو اس کے ساتھ نصیحت کریں کیونکہ وہی نصیحت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 151
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 151
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 152
آیت 7:2 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:2 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:2 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 151 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 151 · نسخ مصحف (612 صفحات): 152.
آیت 7:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 7:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:2: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 956 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:2 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔