مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:3 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 957، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 151 پر ہے۔

ٱتَّبِعُواْ مَآ أُنزِلَ إِلَيۡكُم مِّن رَّبِّكُمۡ وَلَا تَتَّبِعُواْ مِن دُونِهِۦٓ أَوۡلِيَآءَۗ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ

تم لوگ اس کا اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے1 اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر من گھڑت سرپرستوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت پکڑتے ہو۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جو اللہ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے یعنی قرآن، اور جو رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا یعنی حدیث، کیونکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ ”میں قرآن اور اس کی مثل اس کے ساتھ دیا گیا ہوں“۔ ان دونوں کا اتباع ضروری ہے۔ ان کے علاوہ کسی کا اتباع ضروری نہیں بلکہ ان کا انکار لازمی ہے۔ جیسا کہ اگلے فقرے میں فرمایا کہ ”اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسروں کی پیروی مت کرو“۔ جس طرح زمانۂ جاہلیت میں سرداروں اور نجومیوں کاہنوں کی بات کو ہی اہمیت دی جاتی حتیٰ کہ حلال وحرام میں بھی ان کو سند تسلیم کیا جاتا تھا۔

7:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:3 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:3

Al-Mukhtasar

3- اے لوگو! اس کتاب کی پیروی کرو جو تمھارے رب نے تم پر نازل کی ہے اور اپنے نبی کی سنت پر عمل کرو اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو جنھیں تم شیاطین یا علمائے سوء میں سے دوست سمجھتے ہو۔ تم ان کی خواہشات کی خاطر اللہ کی نازل کردہ وحی کو چھوڑ کر ان سے دوستی کرتے ہو۔ تم لوگ بہت کم نصیحت مانتے ہو۔ اگر تم نصیحت مانتے تو حق پر کسی دوسری چیز کو ترجیح نہ دیتے اور ضرور اس کی پیروی کرتے جو تمھارے رسول لے کر آئے ہیں۔ اس پرعمل کرتے اور اس کے ماسوا کو چھوڑ دیتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
151
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
151
نسخ مصحف (612 صفحات)
152
آیت 7:3 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:3 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:3 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 151 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 151 · نسخ مصحف (612 صفحات): 152.

آیت 7:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 7:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:3: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 957 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:3 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play