مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:201 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 201 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1155، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 176 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ إِذَا مَسَّهُمۡ طَٰٓئِفٞ مِّنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ تَذَكَّرُواْ فَإِذَا هُم مُّبۡصِرُونَ

یقیناً جو لوگ خدا ترس ہیں جب ان کو کوئی خطره شیطان کی طرف سے آجاتا ہے تو وه یاد میں لگ جاتے ہیں، سو یکایک ان کی آنکھیں کھل جاتی ہیں۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں اہل تقویٰ کی بابت بتلایا گیا ہے کہ وہ شیطان سے چوکنا رہتے ہیں۔ طائف یا طیف، اس تخیل کو کہتے ہیں جو دل میں آئے یا خواب میں نظر آئے۔ یہاں اسے شیطانی وسوسے کے معنی میں استعمال کیا گیا، کیونکہ وسوسۂ شیطانی بھی خیالی تصورات کے مشابہ ہے۔ ( فتح القدیر)

7:201 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:201 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:201

Al-Mukhtasar

201- بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے حکموں کو مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اس سے ڈرتے ہیں، انھیں شیطان جب کسی وسوسے میں مبتلا کرتا ہے اور وہ گناہ کر بیٹھتے ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت، نافرمانوں کے لیے اس کی سزا اور فرمانبرداروں کے لیے اس کے ثواب کو یاد کرتے ہیں اور اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہوئے اپنے گناہوں سے توبہ کر لیتے ہیں۔ ان کی غفلت ختم ہو جاتی ہے اور وہ ہوش میں آ کر گناہ سے باز آتے اور حق پر قائم ہو جاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
176
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
176
نسخ مصحف (612 صفحات)
177
آیت 7:201 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:201 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:201 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 176 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 176 · نسخ مصحف (612 صفحات): 177.

آیت 7:201 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 7:201 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:201: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:201 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:201 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,155 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:201 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:201 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play