مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:203 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 203 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1157، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 176 پر ہے۔

وَإِذَا لَمۡ تَأۡتِهِم بِـَٔايَةٖ قَالُواْ لَوۡلَا ٱجۡتَبَيۡتَهَاۚ قُلۡ إِنَّمَآ أَتَّبِعُ مَا يُوحَىٰٓ إِلَيَّ مِن رَّبِّيۚ هَٰذَا بَصَآئِرُ مِن رَّبِّكُمۡ وَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ

اور جب آپ کوئی معجزه ان کے سامنے ﻇاہر نہیں کرتے تو وه لوگ کہتے ہیں کہ آپ یہ معجزه کیوں نہ ﻻئے؟1 آپ فرما دیجئے! کہ میں اس کا اتباع کرتا ہوں جو مجھ پر میرے رب کی طرف سے حکم بھیجا گیا ہے یہ گویا بہت سی دلیلیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مراد ایسا معجزہ ہے جو ان کے کہنے پر ان کی خواہش کے مطابق ظاہر کرکے دکھایا جائے۔ جیسے ان کے بعض مطالبات سورۂ بنی اسرائیل، آیت: 90۔ 93 میں بیان کیے گئے ہیں۔
  2. 2 ”لَوْلا اجْتَبَيْتَهَا“ کے معنی ہیں، تو اپنے پاس سے ہی کیوں نہیں بنا لاتا؟ اس کے جواب میں بتلایا گیا کہ آپ فرما دیں، معجزات پیش کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے میں تو صرف وحی الٰہی کا پیروکار ہوں۔ ہاں البتہ یہ قرآن جو میرے پاس آیا ہے، یہ بجائے خود ایک بہت بڑا معجزہ ہے۔ اس میں تمہارے رب کی طرف سے بصائر ( دلائل وبراہین) اور ہدایت وہ رحمت ہے۔ بشرطیکہ کوئی ایمان لانے والا ہو۔

7:203 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:203 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:203

Al-Mukhtasar

203- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ ان کے پاس کوئی نشانی اور معجزہ لائیں تو وہ آپ کو جھٹلاتے اور اس سے اعراض کرتے ہیں اور اگر آپ ان کے پاس کوئی معجزہ نہیں لاتے تو وہ کہتے ہیں: آپ خود اپنی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں گھڑ لائے۔ اے رسول! ان سے کہہ دیں: مجھے خود اپنی طرف سے کوئی معجزہ پیش کرنے کا اختیار نہیں ہے اور نہ میں اللہ کی طرف سے اپنے پاس آنے والی وحی کے علاوہ کسی چیز کی پیروی کرتا ہوں۔ یہ قرآن جو میں تم پر پڑھتا ہوں، یہ تمھارے خالق اور معاملات کی تدبیر کرنے والے اللہ تعالیٰ کے دلائل اور ثبوت ہیں اور اس کے مومن بندوں کے لیے رحمت اور راہنمائی ہے اور جو مومن نہیں ہیں، وہ گمراہ اور بدبخت ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
176
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
176
نسخ مصحف (612 صفحات)
177
آیت 7:203 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:203 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:203 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 176 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 176 · نسخ مصحف (612 صفحات): 177.

آیت 7:203 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 7:203 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:203: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:203 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:203 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,157 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:203 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:203 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play