سورۃ الاعراف 7:27 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 981، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 153 پر ہے۔
يَٰبَنِيٓ ءَادَمَ لَا يَفۡتِنَنَّكُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ كَمَآ أَخۡرَجَ أَبَوَيۡكُم مِّنَ ٱلۡجَنَّةِ يَنزِعُ عَنۡهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوۡءَٰتِهِمَآۚ إِنَّهُۥ يَرَىٰكُمۡ هُوَ وَقَبِيلُهُۥ مِنۡ حَيۡثُ لَا تَرَوۡنَهُمۡۗ إِنَّا جَعَلۡنَا ٱلشَّيَٰطِينَ أَوۡلِيَآءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ
اے اوﻻد آدم! شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کرا دیا ایسی حالت میں ان کا لباس بھی اتروا دیا تاکہ وه ان کو ان کی شرم گاہیں دکھائے۔ وه اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو1 ۔ ہم نے شیطانوں کو ان ہی لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں ﻻتے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس میں اہل ایمان کو شیطان اور اس کے قبیلے یعنی چیلے چانٹوں سے ڈرایا گیا ہے کہ کہیں وہ تمہاری غفلت اور سستی سے فائدہ اٹھا کر تمہیں بھی اس طرح فتنے اور گمراہی میں نہ ڈال دے جس طرح تمہارے ماں باپ (آدم و حوا) کو اس نے جنت سے نکلوﺍ دیا اور لباس جنت بھی اتروا دیا۔ بالخصوص جب کہ وہ نظر بھی نہیں آتے۔ تو اس سے بچنے کا اہتمام و فکر بھی زیادہ ہونی چاہئے۔
- 2 یعنی بے ایمان قسم کے لوگ ہی اس کے دوست اور اس کے خاﺹ شکار ہیں۔ تاہم اہل ایمان پر بھی وہ ڈورے ڈالتا رہتا ہے۔ کچھ اور نہیں تو شرک خفی (ریاکاری) اور شرک جلی میں ہی ان کو مبتلا کر دیتا ہے اور یوں ان کو بھی ایمان کے بعد ایمان صحیح کی پونجی سے محروم کر دیتا ہے۔
7:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:27
Al-Mukhtasar
27- اے آدم کی اولاد! شیطان گناہ کو مزین کر کے تمھیں کسی دھوکے اور فریب میں نہ ڈال دے کہ تمھارا ظاہری لباس جو ستر ڈھانپنے کے لیے ہے، وہ اتروا دے یا تقویٰ والا لباس تم سے چھین لے۔ دیکھنا اس نے تمھارے ماں باپ کو دھوکا دیا اور درخت سے پھل کھانا خوشنما بنا کر ان کے سامنے پیش کیا جس کے نتیجے میں انھیں جنت سے نکال دیا گیا اور ان دونوں کی شرمگاہیں ایک دوسرے کے سامنے ظاہر ہوگئیں۔ بلاشبہ شیطان اور اس کی اولاد تمھیں دیکھتے اور تمھارا مشاہدہ کرتے ہیں جبکہ تم انھیں دیکھتے ہو نہ ان کا مشاہدہ ہی کرتے ہو، لہٰذا تم پر ضروری ہے کہ اس سے اور اس کی اولاد سے بچو۔ بلاشبہ ہم نے شیطانوں کو ان لوگوں کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے اور جہاں تک ان مومنوں کا تعلق ہے جو نیک اعمال کرتے ہیں تو ان پر ان شیطانوں کا کوئی بس نہیں چلتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 153
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 153
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 154
آیت 7:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 7:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 153 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 153 · نسخ مصحف (612 صفحات): 154.
آیت 7:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 7:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:27: حروف کی تعداد 136، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 981 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔